ہاے سکینہ ہاے ہاے ہاے شام
دن رات صدا جو آتی ہے
ہر دل کو جو تڑپاتی ہے
یہ بالی سکینہ ہے
زنداں میں جو روتی ہے
بابا کو بلاتی ہے
یہ بالی سکینہ ہے
نازوں سے پلی ہے یہ بچی
سب اس کے ناز اٹھاتے تھے
کبھی ماں کبھی بابا بھای چچا
سب اس پہ واری جاتے تھے
کبھی یہ گودی کبھی وہ گودی
معصومہ کو یاد آتی ہے
یہ بالی سکینہ ہے
زنداں میں جو روتی ہے۔۔۔
بابا سے بچھڑ کر بیٹی نے
کیا کیا نہ مصائب دیکھے ہیں
پیاسی بھی رہی قیدی بھی بنی
ظالم سے طمانچے کھاے ہیں
جو سینۂ شاہ پہ سوتی تھی
اب وہی خاک پہ سوتی ہے
یہ بالی سکینہ ہے
زنداں میں جو روتی ہے۔۔۔
زندان کے در سے جو گزرے
بی بی ہر ایک سے کہتی ہے
بابا سے ملو تو کہہ دینا
تمہیں یاد سکینہ کرتی ہے
تم پاس چلے آؤ بابا
رو رو کے وہ چلاتی ہے
یہ بالی سکینہ ہے
زنداں میں جو روتی ہے۔۔۔
عاشور سے لیکر زنداں تک
ہر ظلم اسے یاد آتا ہے
عباس اکبر قاسم اصغر
بابا کا غم تڑپاتا ہے
زندان میں ماتم کر کر کے
جو سب کا سوگ مناتی ہے
یہ بالی سکینہ ہے
زنداں میں جو روتی ہے۔۔۔
سجاد سے رو رو کہتی ہے
کب ملنے بابا آیینگے
اچھے بھیا یہ بتلا دو
کیا ہم بھی کبھی گھر جایینگے
کبھی بھای سے کبھی اماں سے
ہر وقت سوال جو کرتی ہے
یہ بالی سکینہ ہے
زنداں میں جو روتی ہے۔۔۔