یہ بین سکینہ کے تھے بابا نہیں آئے
کیوں اے پھُوپھی اماں میرے بابا نہیں آئے
کہتی تھی کے دُنیا سے گزر جائوں گی بابا
اور شام کے زندان ہی میں مر جائوں گی بابا
اب تم سے جُدا ہو کہ کدھر جائوں گی بابا
پاراہے جگر پھر بھی ٹھہر جائوں گی بابا
یہ بین سکینہ کے۔۔۔
یا رب میرے بابا پہ نہ مقتل میں جفا ہو
میں سوچ رہی ہوں کہیں ایسا نہ ہوا ہو
بابا کو نہ لشکر نے کہیں گھیر لیا ہو
قسمت میں میری داغِ یتیمی نہ لکھا ہو
یہ بین سکینہ کے۔۔۔
یہ کہہ کے گئے تھے کے ابھی آتا ہوں بی بی
پانی کہیں مل جائے تو میں لاتا ہوں بی بی
میں خونِ جگر پیتا ہوں غم کھاتا ہوں بی بی
اللہ نگہبان ہے میں جاتا ہوں بی بی
یہ بین سکینہ کے۔۔۔
اب تک تو ہر اک رنج و مصیبت میں گُزر کی
اس رنج و مصیبت کی کسی کو نہ خبر کی
اب جانا یتیمی میں محبت کو پدر کی
اک یاس کا عالم ہے جدھر میں نے نظر کی
یہ بین سکینہ کے۔۔۔
اللہ کسی کو نہ کرے بے سر و ساماں
جس طرح سے ہم آلِ محمد ہیں پریشاں
ایسا ہو جہاں میں نہ پریشان کوئی انساں
پامال نہ اس طرح سے ہو کوئی گلستاں
یہ بین سکینہ کے۔۔۔
رُخ بدلے ہوئے اہلِ گلستاں ہیں پھُوپھی جاں
یہ اُمتِ احمد یہ مسلماں ہیں پھُوپھی جاں
بابا کے نہ آنے کے یہ ساماں ہیں پھُوپھی جاں
آسار یتیمی کے نمایاں ہیں پھُوپھی جاں
یہ بین سکینہ کے۔۔۔
ذکرِ غمِ شبیر میں اب آہ و بقا ہو
اور آنکھوں میں اشکِ غمِ شبیر سجا کر
ہے شہ کا وفادار تو پھر ذکرِ وفا کر
مقتل میں عروج ہر اک اپنے غم کو بھُلا کر
یہ بین سکینہ کے۔۔۔