Kanz e Aza

آ جائو اب آ جائو

A noha. Lyrics in Urdu.

آ جائو اب آ جائو اب آ جائو سکینہ

با نو کی صدا تھی کہ نہ تڑ پائو سکینہ


اب مجھ سے جدائی کا عا لم اٹھ نہ سکے گا

یوں روٹھ کے مادر سے نہ تم جائو سکینہ

---آ جائو اب آ جائو


پھر پیا ر سے ماں کہہ کے پکارو میری دلیر

اماں کو نہ اس طر ح سے تڑپائو سکینہ

---آ جائو اب آ جائو


اصغر کی جدائی علی اکبر کی جدائی

کافی ہے نہ تم بھی مجھے رلوائو سکینہ

---آ جائو اب آ جائو


کانوں سے لہو بہتا ہے رخسار ہیں نیلے

یہ شکل نہ عباس کو دکھلا ئو سکینہ

---آ جائو اب آ جائو


لپٹا کے کلیجے سے دُعائیں میری کہنا

اک ننھی سی تربت جو کہیں پائو سکینہ

---آ جائو اب آ جائو


کیا مجھ سے خطا ہو گیء کیوں روٹھ گیء ہو

اس غمزدہ مادر کو یہ بتلاؤ سکینہ

---آ جائو اب آ جائو


یہ سچ ہے بہت قید میں دکھ تم نے اٹھاے

سو باپ آغوش میں سو جاؤ سکینہ

---آ جائو اب آ جائو