شمع زندان میں منگا دے کوئی
آخری رات ہے سکینہ کی
جا رہی ہے حسین کی بیٹی
آخری رات ہے سکینہ کی
یہ جو گردن پہ ہیں رسن کے نشاں
ساتھ تربت میں اسکے جاے گا
کوئی امت رباب سے کہہ دے
اب یہ چہرہ نظر نہ آے گا
آج جی بھر کے دیکھ لو بی بی
آخری رات ہے۔۔۔
پاس بابا کے جانے والی ہے
اب طمانچے نہ کوئی مارے گا
قبر میں تو غموں کی ماری کے
کوئی گوہر نہیں اتارے گا
جاکے تربت میں چین پاے گی
آخری رات ہے۔۔۔
ہے جنابِ امیر کی پوتی
انتہا اس پہ ہے غریبی کی
عالم نزع ہو گیا طاری
سانس رکنے لگی ہے بچی کی
ریسماں اب تو کھول دو اسکی
آخری رات ہے۔۔۔
رونے والی کی چلتی سانسوں کو
آج اس طرح روکا جاتا ہے
بند ہوجاے شور گریہ کا
سر شبیر لایا جاتا ہے
ہے ملاقات باپ بیٹی کی
آخری رات ہے۔۔۔
شور یہ بیڑیوں کا کہتا ہے
کوئی اٹھتا ہے کوئی گرتا ہے
ہے خبر یہ غریب بھای کو
دم بہن کا نکلنے والا ہے
ابھی لے گی یہ آخری ہچکی
آخری رات ہے۔۔۔
روکے سجاد قد سے کہتے تھے
کیسے میت اٹھاؤں گا اس کی
قید زنجیر میں ہے ہاتھ میرے
قبر کیسے بناؤں گا اس کی
بے کفن جاے گی بہن میری
آخری رات ہے۔۔۔
کیسا منظر تھا قید میں اکبر
چار جانب تھا شور گریاں کا
لاکے سجاد نے سکینہ کی
گود میں سر جو رکھا بابا کا
سر شبیر سے صدا آی
آخری رات ہے۔۔۔