Kanz e Aza

اب بھی آتی ہے سکینہ

A noha written by Akhtar Hussain. Lyrics in Urdu.

اب بھی آتی ہے سکینہ کی صدایں لوگوں

ہاے زندانوں سے

میرے بابا کو ملا دو میں دعائیں دوں گی

سسکیاں لے کے جو کہتی تھی مسلمانوں سے


بولے سجاد سکینہ یہ مقدر تیرا

بے وطن تجھکو لیےء پھرتا ہوں بازاروں میں

اور لہو آج بھی جاری ہے تیرے کانوں سے

اب بھی آتی ہے سکینہ کی۔۔۔


جا کے مقتل میں پکاری یہ سکینہ رو کر

بھیا قاسم میرے اکبر تم کہاں ہو سارے

میرے بابا کو بچالو آ کے شیطانوں سے

اب بھی آتی ہے سکینہ کی۔۔۔


جب چلی گھر سے میرے ساتھ سبھی تھے زینب

اکبر و عون و محمد یاد آتے ہونگے

لوٹ کے آی جو ہوگی تو بندھی کانوں سے

اب بھی آتی ہے سکینہ کی۔۔۔


لب دریا سے علمدار کی آی یہ صدا

اے سکینہ تجھ سے شرمندہ ہے چچا تیرا

پانی پہنچا نہ سکا ہاے کٹے شانوں سے

اب بھی آتی ہے سکینہ کی۔۔۔


آٹھ اذانیں بہ یک وقت فضا میں گونجی

ثانیء زہرا کے خطبوں کو دبانے کے لئے

شور برپا کیا دربار میں اذانوں سے

اب بھی آتی ہے سکینہ کی۔۔۔


بولی معصوم پھپھی ریت ہے یہ شامیوں کی

کر کے پابند رسن اور گرا کے پتھر

اس طرح کوئی تو ملتا نہیں مہمانوں سے

اب بھی آتی ہے سکینہ کی۔۔۔


ساتھ گھوڑوں کے معصوموں کو دوڑایا جاے

کسی قانون یا مذہب میں کبھی ایسا سلوک

کوئی انسان تو کرتا نہیں انسانوں سے

اب بھی آتی ہے سکینہ کی۔۔۔


خیمہء آل محمّد یہ ہے اختر کی دعا

صدقہ حسنین کا مولا یہ صداے ماتم

اس طرح حشر تلک گونجے عزاخانوں سے

اب بھی آتی ہے سکینہ کی۔۔۔