Kanz e Aza

آپکی زہرا

A noha written by Hasnain Akbar. Lyrics in Urdu.

آپکی زہرا پہ یہ کیسے زمانے آے

دیکھیےء لوگ میرے گھر کو جلانے آے


جانے سوے تھے مدینے کے مسلمان کہاں

جلتا در دیکھ کے فضہ یہی کرتی تھی فغاں

آگ دروازے کی کوی تو بجھانے آے

آپکی زہرا پہ۔۔۔


پسلیاں ٹوٹ گیء مجھ پہ گرا دروازہ

اور جلتا ہوا دروازے پہ ظالم گزرا

زخم پہلو پہ میرے کتنے نہ جانے آے

آپکی زہرا پہ۔۔۔


تازیانہ میرے بازو پہ لگا جب بابا

آ گئ یاد مدینے میں مجھے کربوبلا

یاد عباس کے کٹتے ہوے شانے آے

آپکی زہرا پہ۔۔۔


جب سے باندھی گیء حیدر کے گلے میں رسی

دیکھ کر زینب و کلثوم کو کہتے ہیں یہی

کاش تم کو کوئی قیدی نہ بنانے آے

آپکی زہرا پہ۔۔۔


غم زدہ میرے گھرانے کو دلاسہ دینے

کوئی محسن کا مجھے آیا نہ پرسہ دینے

لوگ آئے بھی تو بس دل تو دکھانے آے

آپکی زہرا پہ۔۔۔


میں نے مولا کو فقط یہی وصیت کی ہے

جن مسلمانوں نے مجھ کو یہ اذیت دی ہے

کوئی ان میں سے جنازہ نہ اٹھانے آے

آپکی زہرا پہ۔۔۔


آشک اس بات پہ آنکھوں سے بہے جاتے ہیں

دیکھ آی ہوں میں دربار کسے کہتے ہیں

یاد زینب کی اسیری کے زمانے آے

آپکی زہرا پہ۔۔۔


باپ کی قبر پہ اکبر وہ یہ کہہ کر روی

میری غربت کہ میرا بھائی نہیں ہے کوئی

کون ہے ساتھ جو زہرا کا نبھانے آے

آپکی زہرا پہ۔۔۔