Kanz e Aza

اماں میری اماں

A noha written by Ghulam Abbas. Lyrics in Urdu.

زینب نے کہا لاش سے زہرہ کی لپٹ کر

اماں میری اماں

دیکھو تو زرا غم سے میرا حال ہے مضطر

اماں میری اماں


بابا کے سوا کوئی نہیں سر پہ ہمارے

نانا بھی سدھارے

کیا کیا نہ ستم ڈھاینگے ہم پر یہ ستمگر

اماں میری اماں

زینب نے کہا۔۔۔


اس گھر کے جلانے کو چلے آئے تھے اعدا

جس گھر میں تھی زہرا

وہ گھر جہاں بے اذن نہ آتے تھے پیمبر

اماں میری اماں

زینب نے کہا۔۔۔


اس وقت زباں سے میں کبھی اف نہ کرونگی

ہر ظلم سہونگی

جکڑیںگے رسن میں مجھے جس وقت ستمگر

اماں میری اماں

زینب نے کہا۔۔۔


یہ کم نہیں بابا میرے خالق کے ولی ہیں

ہم آل نبی ہیں

اللہ کا اک خاص یہ احسان ہے ہم پر

اماں میری اماں

زینب نے کہا۔۔۔


اللہ یہ سن آپ کا اٹھارہ برس کا

مرنے کا نہیں تھا

کیاجلد قضا کر گیء اے بنت پیمبر

اماں میری اماں

زینب نے کہا۔۔۔


دل مجھکو یہ نانا نے خبر کربوبلا کی

اک دور جفا کی

فرماتے تھے کٹ جائے گا بھای کا میرے سر

اماں میری اماں

زینب نے کہا۔۔۔


اک حشر غلام آل پیمبر میں بپا تھا

غل آہ و بکا تھا

کہتی تھی یہ دل تھام کے جب زینب مضطر

اماں میری اماں

زینب نے کہا۔۔۔