یہ جو عطرت سے محبت ہے زمانے والوں
بس یہی اجر رسالت ہے زمانے والوں
یہ عزاداری یہ گریہء ہمارا ماتم
یہ تو بدعت نہیں الفت ہے زمانے والوں
بس یہی اجر رسالت۔۔۔
حشر تک مٹ نہیں سکتا شہ مظلوم کا غم
اسکو توحید سے نسبت ہے زمانے والوں
بس یہی اجر رسالت۔۔۔
ہوتے کربل میں تو ہم اپنے گلے کٹواتے
اب بھی دل میں یہی حسرت ہے زمانے والوں
بس یہی اجر رسالت۔۔۔
ہم بہاتے لہو اپنا غم سرور میں
ہم کو اندازہء نصرت ہے زمانے والوں
بس یہی اجر رسالت۔۔۔
اپنے سینے پہ سلاتے تھے محمد جسکو
اس نواسے کی شہادت ہے زمانے والوں
بس یہی اجر رسالت۔۔۔
خون ماتم میں بہانا ہے دلیل الفت
غم شبیر عبادت ہے زمانے والوں
بس یہی اجر رسالت۔۔۔
جسکو ایمان کا سرمایہ سمجھتا ہے غلام
غم شبیر وہ دولت ہے زمانے والوں
بس یہی اجر رسالت۔۔۔