Kanz e Aza

آہستہ چلو

A noha written by Mazhar Abidi. Lyrics in Urdu.

دمشق کا ہے سفر بے ردا ہے آل نبی

نہ محمل نہ کجاوا ہے نہ ہودج ہے کوئی

اسیر سب تھے مگر ایک ہی رسن میں بندھے

گلا سکینہ کا ہے شان حرم کے جکڑے ہوئے

رسن جو کھنچتی ہے کرتی ہے سکینہ نالے

ٹہرو آہستہ چلو

آہستہ چلو اے پھپھی اماں

رسی سے گلا دکھتا ہے میرا


ہے اماں گلا اس طرح جکڑا ہے رسن میں

دو گام بھی چلنے کی نہیں جان بدن میں

کھلوادو رسن کردو یہ احسان

رسی سے گلا دکھتا ہے میرا

آہستہ چلو۔۔۔


کس شان سے نکلی تھی سواری میرے گھر سے

عمو مجھے قد لاے تھے محمل میں بٹھا کے

اک یہ ہے سفر ہاے پھپھی جان

رسی سے گلا دکھتا ہے میرا

آہستہ چلو۔۔۔


یہ دیکھ کے روتے ہیں میرے بابا سناں پر

رونے پہ مجھے درے لگاتا ہے ستمگر

روتے ہیں اسی رن میں چچا جان

رسی سے گلا دکھتا ہے میرا

آہستہ چلو۔۔۔


کیا دن ہے میرے ناز اٹھاتا نہیں کوئی

اماں میری سانسوں کا بھروسہ نہیں کوئی

چہرے سے اذیت ہے نمایاں

رسی سے گلا دکھتا ہے میرا

آہستہ چلو۔۔۔


میں آپکے زخموں سے بھی واقف ہوں پھپھی جان

کچھ وعدے نبھانے ہیں مجھے بر سرِ زنداں

بس کہتی ہوں میں بہ حال پریشان

رسی سے گلا دکھتا ہے میرا

آہستہ چلو۔۔۔


مر جائے گی مر جائے گی اس راہ میں مضطر

دادا کو صدا دیتی ہوں ہر گام تڑپ کر

یا شاہ نجف سید ذیشان

رسی سے گلا دکھتا ہے میرا

آہستہ چلو۔۔۔


اے اماں کلیجے میں الجھنے لگی سانسیں

اب اور سفر کرنے کی طاقت نہیں مجھ میں

جا پاؤں گی کیا جانب زندان

رسی سے گلا دکھتا ہے میرا

آہستہ چلو۔۔۔


اے مظہر و عرفان سکینہ کی فغاں پر

زینب نے کہا میں بھی تڑپ جاتی ہوں دختر

جب کہتی ہے تو مجھ سے میری جان

رسی سے گلا دکھتا ہے میرا

آہستہ چلو۔۔۔