Kanz e Aza

اب زندگی بھر

A noha written by Mazhar Abidi. Lyrics in Urdu.

یہ کون سی وقار ہے

بلا کا شہ سوار ہے

یہ بالیقیں حسین ہے

نبی کا نورِ عین ہے

لباس ہے پھٹا ہوا

لہو میں ہے اٹا ہوا

تمام جسم نازنیں

چھدا ہوا کٹا ہوا


مگر کچھ اس ادا سے آیا فاطمہ کا لاڈلا

لہو لہو ہوی فرات اور سکوت چھا گیا

کچھ ایسا رن میں پڑا کے کانٹے پڑ گےء زبان پر

خدا نے اس کے خون سے لکھا یہ آسمان پر


جو گھر لٹا چکا علی کا لاڈلا

تو بولی کربلا حسین مرحبا

خدا کے ساتھ ساتھ تیرا ذکر ہوگا

اے غریب نینوا

اب زندگی بھر یا حسین


کربوبلا میں دسویں محرم کا روز تھا

خنجر تلے حسین نے سجدے میں سر رکھا

رو کر پکاری زہرا اسے کون روے گا

دشتِ بلا میں ہاتف غیبی نے دی صدا

اب زندگی بھر یا حسین۔۔۔


وہ دل بجھے ہوئے وہ ہوائیں تھمی ہوی

وہ ایک بہن کی بھای پہ نظریں جمی ہوئی

ارض و سماں کی سانس تھی گویا رکی ہوئی

زینب کی زندگی کا خاصہ یہ بن گیا

اب زندگی بھر یا حسین۔۔۔


دن بھر اٹھا کے لاتا رہا اقربا کی لاش

ہمشکل مصطفیٰ کی کبھی با وفا کی لاش

قاسم سے شاہزادے گلگو قبا کی لاش

عالم کو جس نے کہنے پہ مجبور کر دیا

اب زندگی بھر یا حسین۔۔۔


جس کا ہجوم درد و علم سے یہ حال تھا

سینہ تھا پاش پاش جگر پایمال تھا

رخ پر تھا تشنگی کا دھواں دل نڈھال تھا

موجوں کی استراف سے آنے لگی صدا

اب زندگی بھر یا حسین۔۔۔


تجھ سا شہید کون ہے عالم میں اے حسین

تو ہے ہر ایک دیدۂ پرنم میں اے حسین

روتے ہیں دو جہان تیرے غم میں اے حسین

زندہ رہے گا حلقۂ ماتم میں بھی صدا

اب زندگی بھر یا حسین۔۔۔


حسین بے کفن

حسین بے خطا

شہید کربلا

بناے لا الہ

خدا کے ساتھ ساتھ تیرا ذکر ہوگا اے غریب نینوا

اب زندگی بھر یا حسین۔۔۔


ہر وار میں لعینوں نے چاہے یہ بارہا

مٹ جائے اس جہان سے یہ مجلس عزا

باقی رہے نہ نام زمیں پر حسین کا

لیکن نبی کی بیٹی سے اللہ کہہ چکا


ہے دایمی حیات تیرے نقش پا کے

یہ راز جانا دنیا دنیا نے تیری قضا کے بعد

طےء ہوگیء یہ بات بھی کربوبلا کے بعد

حق اور یزیدیت کا رہے گا معرکہ

اب زندگی بھر یا حسین۔۔۔


ہو دور کوئی علی کے بیٹے

جو بات حق ہے یونہی رہے گی

تیرے لہو کا یہ معجزہ ہے

یہ خاک خاک شفا بنے گی

انیس ہو یا دبیر کوی

لہو می جب تک ہے جوش باقی

خدا نے واجب کیا ہے سب پر

قلم لکھے گا زباں کہے گی

اب زندگی بھر یا حسین۔۔۔


کوی‌ عرفان ہو یا مظہر

ہم اگر ہے صدا یہی لب پر

قبل از کربلا خدا ہی خدا

بعد از کربلا حسین حسین

اب زندگی بھر یا حسین۔۔۔