ماں کہتی تھی کیا کیا ملال جھیلے ہونگے
بہنا نہیں پاس کس سے کھیلے ہونگے
رات اندھیری ڈرونا جنگل
اصغر میرے قبر میں اکیلے ہونگے
نہ ملے گا نہ ملے گا
جھولا تو نظر آے گا اصغر نہ ملے گا
اب ساری خدائی میں اصغر نہ ملے گا
اب جھولا جھلانے سو ترس جاییں گے باہیں
خیمے میں کبھی دشت میں ڈھونڈیں گی نگاہیں
تھک جایینگی یہ آنکھیں اصغر نہ ملے گا
جھولا تو نظر آے گا۔۔۔
ساے میں نہ جاؤں گی تو گھر لوٹ کے آجا
ہر وقت میرے ہونٹوں پر ہوگا یہی نوحہ
بن تیرے سکوں ماں کو اصغر نہ ملے گا
جھولا تو نظر آے گا۔۔۔
ڈھاییں گے لعیں ہم پر ابھی اور قیامت
ڈھونڈیں گے شقی دشت میں بے شیر کی تربت
شہداء کے سروں میں جب اصغر نہ ملے گا
جھولا تو نظر آے گا۔۔۔
زنداں سے رہا ہو کر جب جاؤ گی تم گھر
ہر گود میں ڈھونڈیں گی بہت روے گی مضطر
جب فاطمہ صغریٰ کو اصغر نہ ملے گا
جھولا تو نظر آے گا۔۔۔
ہاتھوں میں اٹھاؤں گی جب پانی کا کوزہ
پانی میں نظر آے گا بے شیر کا چہرہ
بس عکس نظر آے گا اصغر نہ ملے گا
جھولا تو نظر آے گا۔۔۔
اصغر کے شلوکے جب نظر آیینگے گھر میں
اک درد سا اس وقت بھی اٹھے گا جگر میں
سب ہونگے وہاں لیکن اصغر نہ ملے گا
جھولا تو نظر آے گا۔۔۔
یہ سوچ کے روتا ہے میرا دل بھی تڑپ کر
اس وقت تیرے قلب پہ کیا گزرے گی مضطر
جب راتوں کو پہلو میں اصغر نہ ملے گا
جھولا تو نظر آے گا۔۔۔
کیا وقتِ مصیبت ہے زرا دیکھ اے دکھیا
کل جھولے میں بے شیر تھا اور پانی نہیں تھا
مل جاے گا جب پانی اصغر نہ ملے گا
جھولا تو نظر آے گا۔۔۔
بن پانی کے دنیا سے سدھارا میرا اصغر
جب آے گا پانی تو میری پیاری سی دختر
ڈھونڈے گی اسے بن میں اصغر نہ ملے گا
جھولا تو نظر آے گا۔۔۔
یاد آے گا رہ رہ کر جو اصغر کا ہمکنا
اور شوق شہادت میں وہ جھولے میں مچلنا
تم دل کو منا لینا اصغر نہ ملے گا
جھولا تو نظر آے گا۔۔۔
کیا بیت گیء ہو گی اس ماں کے جگر پر
سوچو تو زرا کہتا ہے عرفان سے مظہر
جب شہ نے کہا ہو گا اصغر نہ ملے گا
جھولا تو نظر آے گا۔۔۔