یہ نیند خاک پہ کیسی اٹھو اٹھو بی بی
پدر جو خواب آے مچل گیء بچی
فضائیں قید حرم کی بکا سے ہلنے لگی
لپٹ کے باپ کے سر سے جو مر گیء بیٹی
تو قید خانے میں بانو کی یہ فغاں گونجی
یہ نیند خاک پہ۔۔۔
فسانہء غم فرات سناؤ بابا کو
ہوا جو بعد شہادت سناؤ بابا کو
سفر کی ساری مصیبت سناؤ بابا کو
لپٹ کے بابا سے خاموش مت رہو بی بی
یہ نیند خاک پہ۔۔۔
بہت گلہ تھا سکینہ تمہیں اندھیرے کا
یہ غم رہا ہے کہ تاریک قید میں کنبہ
یہ رنج تھا کوی چہرہ نظر نہیں آتا
ہمارے غمزدہ چہروں کو دیکھ لو بی بی
یہ نیند خاک پہ۔۔۔
یقیں تھا تمہیں لینے کو آییں گے بابا
تمہیں سکوں ہوا میری لٹ گیء دنیا
ہمیشہ تم سنایا ہے حال دل اپنا
غریب ماں کے بھی دل کی تو کچھ سنو بی بی
یہ نیند خاک پہ۔۔۔
دکھی لبوں کی تسلی تمہاری باتیں تھی
دلوں کے زخموں کا مرحم تمہاری باتیں تھی
ہمارے غم کا سہارا تمہاری باتیں تھی
ہمارے غم کا سہارا نہ چھین لو بی بی
یہ نیند خاک پہ۔۔۔
جو جیسے حال میں دیکھے خفا نہ ہو بابا
زرا میں صاف تو کردوں یہ خون کانوں کا
نہ پہنے جاؤ سکینہ پھٹا ہوا کرتہ
لہو میں ڈوبی یہ ذوالفیں سوار لو بی بی
یہ نیند خاک پہ۔۔۔
میں قتل گاہ میں اصغر کو آی ہوں کھو کر
سہاگ اجڑ گیا وارث نہیں رہا سر پر
غریب ماں کا سہارا نہیں کوئی دلبر
تم اس طرح مجھے تنہا نہ چوڑ دو بی بی
یہ نیند خاک پہ۔۔۔
کھلے ہوئے در زنداں ہے ختم رنج و محن
تمام کنبے کے ہاتھوں سے کھل گیء ہے رسن
کہاں گیا میری بچی تمہارا شوق وطن
رہائی مل گئی زنداں سے گھر چلو بی بی بی
یہ نیند خاک پہ۔۔۔