Kanz e Aza

یونہی در زہرا

A noha written by Ameer Hussain Mashadi. Lyrics in Urdu.

السلام یا زہرا


یونہی در زہرا پہ ملایک نہیں جھکتے

محبوب خدا خود بھی تھے تعظیم کو اٹھتے


سلمان ضعیفی میں خدا جانے کہ کیسے

چنتے رہے سرور کی تحریر کے پرزے

یونہی در زہرا پہ۔۔۔


افسوس مسلمان نے اسی گھر کو جلایا

جس در پہ تو اللہ کے پیمبر بھی تھے رکتے

یونہی در زہرا پہ۔۔۔


اسلام کا مفہوم کبھی پورا نہ ہوتا

تطہیر کے گلشن میں اگر پھول نہ کھلتے

یونہی در زہرا پہ۔۔۔


اسلام کی وحدت کا تقاضا تو نہیں تھا

اے کاش کبھی مسلمان فکروں میں نہ بٹتے

یونہی در زہرا پہ۔۔۔


مخدومہ کو آمیر وہ حق دیتے نہ دیتے

واجب تھا مسلمان پر تعظیم تو کرتے

یونہی در زہرا پہ۔۔۔