Kanz e Aza

آج میری ماں

A noha written by Zeeshan Abidi. Lyrics in Urdu.

جب آے قبر میں دفنا کے فاطمہ کو علی

کہا حسین سے آییں گی اب نہ اماں کبھی

تمہیں پلاؤں گا بیٹا میں آج سے پانی

یہ پہلی رات یاد آے گی بہت ماں کی

تمہاری فکر میں ہو گی لحد میں ماں بے چین

صبح سے جا گے ہو سو جاؤ تھوڑی دیر حسین


بڑھ کر علی نے گلے جب لگایا

یہ کہہ کے شبیر نے سر اٹھایا

آج میری ماں چلی گئی


بابا مجھے یہ بتاییں

کیوں چھوڑ جاتی ہیں ماییں

سینے سے اپنے لگا کر

اب کون‌ دے گا دعاییں

نظروں سے جاتا نہیں ماں کا چہرہ

کیسے مجھے نیند آے گی بابا

آج میری ماں۔۔۔


روتا ہوں جب سے سنا ہے

ماں کو طمانچہ لگا ہے

اولاد کے سامنے کیا

ماں کو کوئی مارتا ہے

یہ وقت بابا کسی پر نہ آئے

ماں اپنے بچوں سے چہرہ چھپایا

آج میری ماں۔۔۔


دروازہ ماں پر گرا کر

کہنے لگا ایک ستمگر

آج اتنا زہرا کو مارو

اٹھ نہ سکے زندگی بھر

ہنستا رہا مار کر تازیانے

آیا نہیں ماں کو کوئی بچانے

آج میری ماں۔۔۔


بازو ہی جب ٹوٹ جائے

کیسے کوی ہاتھ اٹھائے

بیٹے کو اس حال میں ماں

سینے سے کیسے لگاے

پھر بھی میرے ناز اٹھاتی تھی اماں

تکلیف میں مسکراتی تھی اماں

آج میری ماں۔۔۔


ماں مر گیء ہے پتہ تھا

پر دل نہیں مانتا تھا

اور آپ نے میرے بابا

جب غسل ان کو دیا تھا

یوں چیخ کر آپ روے تھے بابا

اس وقت مجھکو یقیں آ گیا تھا

آج میری ماں۔۔۔


ہاے میں دربار سے گھر

آیا تھا جب ماں کو لے کر

رستے میں اماں کے پاؤں

خط کھینچتے تھے زمیں پر

ایسے قدم وہ اٹھاتی تھی بابا

چلتی تھی پھر بیٹھ جاتی تھی بابا

آج میری ماں۔۔۔


مارا تھا ظالم نے بابا

جس ہاتھ پر تازیانہ

بھولوں گا کیسے میں ماں کا

وہ ہاتھ مجھ سے چھپانا

وہ نیل میری نظر میں تب آیا

ماں نے کفن کھول کر جب بلایا

آج میری ماں۔۔۔


جب دور اپنے وطن سے

محروم ہو کر کفن سے

لاشہ پڑا ہوگا میرا

لٹ جاے گا سب بدن سے

جاؤں گا ایک روز کربوبلا میں

لیکن‌ غریب آج سے ہو گیا میں

آج میری ماں۔۔۔


سینے سے اپنے لگا کر

اس دم بہت روے حیدر

ہاے رضا اور زیشاں

جب بولے شبیر رو کر

ماں مر گئی اب جیوں گا میں کیسے

اے کاش مر جاتا میں ان سے پہلے

آج میری ماں۔۔۔