Kanz e Aza

آجا میری بیٹی

A noha written by Asif Bijnori. Lyrics in Urdu.

زہرا میری بچی آج میری بیٹی

آجا میری زہرا


مرقد میں محمد نے پڑھا ہو گا یہ نوحہ

آجا میری بیٹی آجا میری زہرا


احساس یتیمی کا ستاتا رہا تجھکو

ہر کوئی میرے بعد رلاتا رہا تجھکو

حیدر کے سوا کون طرفدار تھا تیرا

آج میری بیٹی۔۔۔


جتنے بھی ہوے تجھ پہ ستم دیکھے ہیں میں نے

گھر میں تیرے امت کے قدم دیکھے ہیں میں نے

معلوم ہے مجھکو تجھے جس جس نے ستایا

آج میری بیٹی۔۔۔


دربار ستم میں تیرا حق مانگنے جانا

دیکھا نہ گیا مجھ سے تیرا لوٹ کے آنا

اک میں ہی نہیں تڑپی ہے تا دیر خدیجہ

آج میری بیٹی۔۔۔


محسن کی شہادت کا میرے دل پہ ہے صدمہ

ہر پل وہ رہا یاد مجھے میں نہیں بھولا

آ بیٹھ میرے پاس تجھے دینا ہے پرسہ

آج میری بیٹی۔۔۔


جب جب بھی تو روتی تھی میری قبر پہ آ کر

مجھ سے کبھی دیکھا نہیں جاتا تھا وہ منظر

پھٹتا تھا تیرے نالوں سے رہ رہ کے کلیجہ

آج میری بیٹی۔۔۔


امت نے تیرے پہلو پہ دروازہ گرایا

افسوس ترس تجھ پہ کسی نے نہیں کھایا

جایز ہے کرے مجھ سے جو ہر ظلم کا شکوہ

آج میری بیٹی۔۔۔


حیدر کے گلے میں تھی رسن دیکھا ہے میں نے

کس طرح کیا تو نے سحن اتنا بتا دے

قدموں پہ کیء بار گری ہے تیرے فضہ

آج میری بیٹی۔۔۔


مرقد میں بھی آرام کہاں پانا ہے تجھکو

اے لال ابھی کربوبلا جانا ہے تجھکو

شبیر کو وعدہ ہے ابھی اپنا نبھانا

آج میری بیٹی۔۔۔


کیا حال بیاں تم سے کروں غم کے سفر کا

سر نیزے پہ دیکھو گی ابھی اپنے پسر کا

ڈوبے گا میرے خوں میں تپتا ہوا صحرا

آج میری بیٹی۔۔۔


دن کیسا دکھایا ہے یہ تقدیر نے آصف

سر پیٹ لیا زینب دلگیر نے آصف

عامر جو اٹھا فاطمہ زہرا کا جنازہ

آج میری بیٹی۔۔۔