سکینہ کہتی جاتی تھی سر شبیر سے رو کر
بٹھاتا ہے مجھے شمر ستمگر پشت ناقہ پر
اے بابا دیکھتے رہنا
خدا کے واسطے رکھنا نظر مجھ پر میرے بابا
نہ جانے کیوں ستاتا ہے یہ مجھکو ڈر میرے بابا
کہیں ایسا نہ ہو کہ راہ میں مر جاؤں نہ گر کر
اے بابا دیکھتے رہنا
بٹھاتا ہے مجھے۔۔۔
میرے نزدیک سے شمر ستمگر جب گزرتا ہے
یتیمی پر خدا جانے میرے کیوں تنز کرتا ہے
کہیں ایسا نہ ہو رکھ دے گلوے خشک پر خنجر
اے بابا دیکھتے رہنا
بٹھاتا ہے مجھے۔۔۔
رحم کھایا نہ میری کمسنی پر بانیء شر نے
شتر کی پشت سے باندھا ہے اے بابا ستمگر نے
میں سر سے پاؤں تک اوڑھے ہوئے ہوں زخموں کی چادر
اے بابا دیکھتے رہنا
بٹھاتا ہے مجھے۔۔۔
میری آنکھوں کے آگے آپ کا چہرہ رہے بابا
مجھے دیدار دورانے سفر ہوتا رہے بابا
ہر ایک صدمہ سہا کر لوں گی لیکن مجھکو مڑ مڑ کر
اے بابا دیکھتے رہنا
بٹھاتا ہے مجھے۔۔۔
میں صابر باپ کی بیٹی ہوں دنیا کو بتاؤں گی
مجھے جس حال میں لے جاییں گے اعدا میں جاؤں گی
نہ آے گا کسی بھی موڑ پر شکوہ میرے لب پر
اے بابا دیکھتے رہنا
بٹھاتا ہے مجھے۔۔۔
چچا عباس کا سر کیوں نظر آتے نہیں مجھکو
میں کب سے ڈھونڈتی ہوں پر نظر آتا نہیں مجھکو
ٹہر جائے تو بتلانا سر نیزہ چچا کا سر
اے بابا دیکھتے رہنا
بٹھاتا ہے مجھے۔۔۔
میری قسمت نے اے بابا یہ کیسے دن دکھاے ہیں
خدا جانے کے اب تک کتنے پتھر میں نے کھاے ہیں
میں روتی ہوں تو غربت پر میری ہنستے ہیں اہل شر
اے بابا دیکھتے رہنا
بٹھاتا ہے مجھے۔۔۔
لگا رکھی ہے اے بابا میرے رونے پہ پابندی
بتا سکتی نہیں جو کیفیت اس وقت ہے میری
مسلسل کھا رہی ہوں پشت پر کوڑے کبھی پتھر
اے بابا دیکھتے رہنا
بٹھاتا ہے مجھے۔۔۔
کروں میں داستان رنج و غم آصف بیاں کیسے
سناے اہل ایماں کو سکینہ کی فغاں کیسے
صدا یہ آج بھی اے شادماں آتی ہے رہ رہ کر
اے بابا دیکھتے رہنا
بٹھاتا ہے مجھے۔۔۔