جب سر حسین کٹ کے خاک پہ گرا
آ رہی تھی شاہ کے بدن سے یہ صدا
ماں ہاے ماں ہاے ماں
ماں تمہاری گود میں اب حسین کیسے سوے گا
اماں میرا سر نہیں رہا
جس کی تم نظر اتارتی رہی ہو ماں
آنکھیں وہ کہاں وہ میرا چہرہ اب کہاں
ذلفیں تم سوارتی تھی کتنے پیار سے
ماتھا کیسے چومو گی ماں حسین کا یہاں
حسرتیں نکالو گی آج کیسے خود بتاؤ نہ
اماں میرا سر۔۔۔
شمر کاٹتا تھا اماں جب میرا دہن
کچھ قدم سے دیکھتی رہی میری بہن
بالوں سے اٹھا کے سر وہ ساتھ لے گیا
خاک پر تڑپتا رہ گیا میرا بدن
میرے خشک حلق پر خنجر اتنی دیر تک چلا
اماں میرا سر۔۔۔
اماں کوی کرتا لے گیا حسین کا
کوئی خوں بھرا عمامہ لے گیا میرا
انگلی میری کاٹ دی انگوٹھی کے لئے
دیکھو اب میرے بدن پہ کچھ نہیں بچا
لوٹتے رہے مجھے شامیوں کو جب پتہ چلا
اماں میرا سر۔۔۔
زخمی ہو کے جب زمین پر گرا حسین
پیاسا مر گیا تمہارا لاڈلا حسین
دفن کر چکا ہوں اپنے شیر خوار کو
دیکھو ایک دن میں کتنا تھک چکا حسین
ہاتھ بھای کے کٹے سینہ چھد گیا جوان کا
اماں میرا سر۔۔۔
چار سال جس کو میں نے پیار سے رکھا
کھا چکی ہے آج وہ طمانچہ شمر کا
کرتا جل چکا ہے چھن گیء ہے بالیاں
بابا تم کہاں ہو دے رہی ہے وہ صدا
اب سکینہ دشت میں کیسے ڈھونڈے گی بدن میرا
اماں میرا سر۔۔۔
زینب آے گی جب اماں میری لاش پر
وہ یہی گرے گی بھای بھای بول کر
پتھروں کو لاش سے وہ جب ہٹاے گی
چاہتا تھا دیکھ لوں بہن کو ایک نظر
ہاے حسرتا مگر میں بہن کو کیسے دیکھوں گا
اماں میرا سر۔۔۔
زیشان عابدی یہ گونجی دشت میں صدا
بیٹا تیرے پاس آگیء ہے فاطمہ
ماں تو ماں ہے گود میں اٹھا لے گی تجھے
سر نہیں تو کیا ہوا بدن تو ہے تیرا
سوجا میری گود میں دیکھ ماں سے اب نہ بولنا
اماں میرا سر۔۔۔