Kanz e Aza

اماں کسے بلاے

A noha written by Mazhar Abidi. Lyrics in Urdu.

دیکھا جو دشتِ خونی میں زہرا کے چین نے

فریاد اماں زہرا سے یوں کی حسین نے

اکبر اصغر قاسم غازی سارے چلے گےء

اماں کسے بلاے حسین


مہماں بلا کے امت نے دل کا سکون لوٹا ہے

نیزہ ستم کا اے اماں سینے میں میرے ٹوٹا ہے

طوفان آنسوؤں کا ہے ساحل ابھی مجھ سے روٹھا ہے

اکبر اصغر قاسم غازی سارے چلے گےء

اماں کسے بلاے حسین۔۔۔


مانگا دعاؤں میں جس کو اس کو بھی کھو چکا ہوں میں

کڑیل جواں کے لاشے پر مقتل میں رو چکا ہوں میں

بینای کھو چکا ہوں میں برباد ہو چکا ہوں میں

اکبر اصغر قاسم غازی سارے چلے گےء

اماں کسے بلاے حسین۔۔۔


خیمے میں جھولا روتا ہے روتا ہے قلب مادر کا

تڑپ ہے میرے ہاتھوں پر ننھا سا لاشہ اصغر کا

یہ آخری سپاہی تھا اے اماں میرے لشکر کا

اکبر اصغر قاسم غازی سارے چلے گےء

اماں کسے بلاے حسین۔۔۔


پیاسوں کی پیاس پر اماں قربان ہوگیا غازی

ایک مشق پر فدا ہو کر بے جان ہو گیا غازی

اماں وفا کی دنیا کا قرآن ہو گیا غازی

اکبر اصغر قاسم غازی سارے چلے گےء

اماں کسے بلاے حسین۔۔۔


انصار و اقربا میرے سر کو کٹا کے سوتے ہیں

پردیسیوں پہ اے اماں کیا ایسے ظلم ہوتے ہیں

دیکھو حسین کی غربت سب زخم دل کے روتے ہیں

اکبر اصغر قاسم غازی سارے چلے گےء

اماں کسے بلاے حسین۔۔۔


بیٹے کی گفتگو سن کر روی رسول کی بیٹی

جلتی زمیں پہ بیٹھ کر بولی رسول کی بیٹی

میں تیرے ساتھ ہوں بیٹا یعنی رسول کی بیٹی

آجا میری گود میں آجا قربان ہو یہ ماں

آجا میرے حسین آ جا۔۔۔


ہر امتحان میں بیٹا میں تجھکو حوصلہ دونگی

زخموں پہ تیرے اشکوں کا مرحم لگا دونگی

ان ظالموں کی نظروں سے آجا تجھے بچاؤں گی

آجا میری گود میں آجا قربان ہو یہ ماں

آجا میرے حسین آ جا۔۔۔


گھوڑے کے زین سے مولا جس دم زمیں پر آل

غم سے کلیجہ تھام کر زہرا پکار اٹھی ہاے

پھیلا کے اپنے ہاتھوں کو جھولا بنا لیا ہاے

آجا میری گود میں آجا قربان ہو یہ ماں

آجا میرے حسین آ جا۔۔۔


ہے شادماں کے لب پر نوحہ جنابِ زہرا کا

مقتل نے اس روایت کو کچھ اس طرح لکھا تھا

خود مظہر عابدی جس کو نوحے میں ڈھال کر رویا

آجا میری گود میں آجا قربان ہو یہ ماں

آجا میرے حسین آ جا۔۔۔