اٹھا کہرام گھر میں فاطمہ کے
چلی ہے تیغ سر پر مرتظی کے
تڑپتی ہے علی کی بیٹیاں سب
اڑا کر خاک یہ کہتی ہے زینب
میرے گھر آ گےء پھر دن عزا کے
اٹھا کہرام۔۔۔
علی کو گھر میں جب حسنین لاے
پکاری زینب و کلثوم ہاے
غشی طاری ہوئی یہ غم اٹھا کے
اٹھا کہرام۔۔۔
نہ جاے چھوڑ کے یوں ہم کو بابا
ابھی تو ماں کا غم ہے دل میں تازہ
کہ ہے محتاج زخم دل دوا کے
اٹھا کہرام۔۔۔
علیکرنے لگے رو کر وصیت
بلا کر پاس بچوں کو با رقت
حوالے ہیں یہ گھر اب مجتبیٰ کے
اٹھا کہرام۔۔۔
رہا نہ درد سے جب دل پہ قابو
علی نے چوم کر زینب کے بازو
حوالے کر دیا شیر وفا کے
اٹھا کہرام۔۔۔
چلا جب گھر سے مولا کا جنازہ
لب زینب پہ تھا بس ایک نوحہ
نگاہوں میں ہے منظر کربلا کے
اٹھا کہرام۔۔۔
سکوں زینب کو ایک پل نہ آیا
علی کا زخم بہنوں کو دکھایا
جبیں سے خون بابا کا ہٹا کے
اٹھا کہرام۔۔۔
بیاں کیا صفدر و مظہر کریں گے
وہ منظر کیسے لفظوں میں لکھیں گے
قلم جب رک گیا آنسوں بہا کے
اٹھا کہرام۔۔۔