انا قتیل الابرا
میں کشتۂ عبرت ہوں
کس نے پراے دیس میں دیکھا ایسا خونی منظر
شمر لعیں نے بے رحمی سے پھیرا حلق پہ خنجر
جس کو ایک دکھیاری ماں نے چکی پیس کے پالا
انا قتیل الابرا۔۔۔
حق کے نبی نے جس کو بٹھایا دوش پہ ناقہ بن کے
عید کے دن رضوان جناں خلد لایا جس کے کپڑے
اس کو کفن دینے کے بجائے پیرہن بھی چھینا
انا قتیل الابرا۔۔۔
میری بہنا دیکھ کے مجھکو کیوں نہ پچھاڑیں کھاے
ہاے میرا بیمار پسر بے حوش نہ کیوں ہو جائے
زخم بدن پر میرے لگے ہیں موے تن سے زیادہ
انا قتیل الابرا۔۔۔
بنت نبی کی قلب کی راحت لختِ دل حیدر ہوں
رنج و علم سے چور ہوا ہوں بیکس ہوں مضطر ہوں
میری مظلومی پہ زمانہ خون کے آنسوں رویا
انا قتیل الابرا۔۔۔
دیکھتے رہتے تھے حسرت سے جس کو بابا حیدر
صبح مسا جس حلق کو چوما کرتے تھے پیغمبر
شمر لعیں نے روز دہم اس حلق پہ خنجر پھیرا
انا قتیل الابرا۔۔۔
روک کے خطبہ جس کو اٹھایا گود میں میرے جد نے
جس کے لئے اپنے سجدے کو طول دیا احمد نے
کلمہ گویوں نے سجدے میں قتل اسے کر ڈالا
انا قتیل الابرا۔۔۔
اماں تم جس دشت میں شب بھر آہ و بکا کرتی تھی
جس کو اپنے بالوں سے تم صاف کیا کرتی تھی
ہاے ستمگاروں نے وہی پر میرا خوں بہایا
انا قتیل الابرا۔۔۔
میں ہوں شہید راہ خدا اور پیکر صبر و رضا ہوں
کربوبلا ہے شاہد ایسا کشتۂ تیغ جفا ہوں
جس کے جنازے کو مقتل میں تیروں نے ہے اٹھایا
انا قتیل الابرا۔۔۔
شرط وفا بس اتنی ہے مل جائے جو ٹھنڈا پانی
یاد کرے مظلوم کی اور بیکس کی تشنہ دہانی
زینب یہ پیغام ہمارے شیعوں سے کہہ دینا
انا قتیل الابرا۔۔۔
روح کو بھی مل جائے سکوں اور قلب کو چین آ جائے
کربوبلا سے کاش بلال آواز حسین آ جائے
درد میں ڈوبا میرے شاعر خوب یہ نوحہ لکھا
انا قتیل الابرا۔۔۔