Kanz e Aza

ایسا مسافر کون

A noha written by Bilal Kazmi. Lyrics in Urdu.

ایسا مسافر کون ہے


ہو پاؤں زخموں سے بھرے ایسا مسافر کون ہے

روتے ہو جس کو راستے ایسا مسافر کون ہے


وعدہ نبھانے کے لئے دیں کو بچانے کے لئے

کانٹوں پہ جو چلتا رہا ایسا مسافر کون ہے

ہو پاؤں زخموں سے۔۔۔


ہر گام جس کو بے خطا درے لگاے اشقیاء

وہ شکر کا سجدہ کرے ایسا مسافر کون ہے

ہو پاؤں زخموں سے۔۔۔


تجھکو خدا کا واسطہ اے کربلا تو ہی بتا

غربت میں جس کا گھر لٹا ایسا مسافر کون ہے

ہو پاؤں زخموں سے۔۔۔


تاراج گھر کی یاد میں اپنے پدر کی یاد میں

تا زندگی روتا رہے ایسا مسافر کون ہے

ہو پاؤں زخموں سے۔۔۔


جو پیکر حساس ہو جو وقت کا عباس ہو

غیرت جسے سجدہ کرے ایسا مسافر کون ہے

ہو پاؤں زخموں سے۔۔۔


تربت بناے قید میں میت اٹھاے قید میں

پوچھو زرا تاریخ سے ایسا مسافر کون ہے

ہو پاؤں زخموں سے۔۔۔


قیدی کی غربت دیکھ کر جسکی مصیبت دیکھ کر

عیوب بھی نوحہ پڑھے ایسا مسافر کون ہے

ہو پاؤں زخموں سے۔۔۔


گردن میں ہو طوق گردن اور پاؤں میں ہو بیڑیاں

تا شام وہ پیدل چلے ایسا مسافر کون ہے

ہو پاؤں زخموں سے۔۔۔


آہن پہن کے ہاتھ میں کنبے کو لے کے ساتھ میں

دربار میں جانا پڑے ایسا مسافر کون ہے

ہو پاؤں زخموں سے۔۔۔


پہچان جو تو نے لکھی ہاں اے بلال کاظمی

جز عابد بیمار کے ایسا مسافر کون ہے

ہو پاؤں زخموں سے۔۔۔