Kanz e Aza

آج چھپ ہو گیء

A noha written by Zeeshan Abidi. Lyrics in Urdu.

اپنے بچوں سے آنسوں چھپاے ہوے

رو رہے ہیں علی سر جھکائے ہوے

گھر ہے ویران کیسی یہ رات آ گیء

رک چکی ہے صدا ہاے تسبیح کی


چھوڑ کے چل بسی فاطمہ

آج چھپ ہو گیء فاطمہ

مظلومہ یا زہرا

آج چھپ ہو گیء فاطمہ

ہر ستم سہہ چکی فاطمہ

آج چھپ ہو گیء فاطمہ

ہر ستم سہہ چکی فاطمہ

آج چھپ ہو گیء فاطمہ

مظلومہ یا زہرا


جب بھی روی ہے یہ باپ کی یاد میں

لوگ بولے علی فاطمہ سے کہے

اتنا گریہ ہمیں سونے دیتا نہیں

رات میں روییں یا دن میں رویا کریں

اے مدینے کے لوگوں سنو

اب نہیں روے گی فاطمہ

آج چھپ ہو گیء۔۔۔


حال اپنا کسی کو سنا نہ سکی

اس طرح در گرا کہ اٹھا نہ سکی

بس اسی درد نے مار ڈالا اسے

اپنے محسن کو بھی یہ بچا نہ سکی

زخمی پہلو کا غم بھول کر

صرف روتی رہی فاطمہ

آج چھپ ہو گیء۔۔۔


پاؤں اٹھتے نہ تھے اتنی زخمی تھی وہ

اپنے گھر میں بھی رک رک کے چلتی تھی وہ

اس کی ٹوٹی ہوی تھی سبھی پسلیاں

کتنی تکلیف میں سانس لیتی تھی وہ

اپنے بابا کے ہی شہر میں

کتنی مظلوم تھی فاطمہ

آج چھپ ہو گیء۔۔۔


غم سے پھٹتا ہے دل یہ بتاتے ہوے

جب طمانچے ستمگر نے مارا اسے

ہنس رہا تھا لعیں سامنے تھا حسن

سخت صدمہ تھا یہ ایک ماں کے لئے

اپنا چہرہ چھپاتے ہوے

خاک پر گر گیا فاطمہ

آج چھپ ہو گیء۔۔۔


کب کسی کو بھی دیکھا ہے اس حال میں

یہ ضعیفہ ہے اٹھارویں سال میں

غم اٹھاے ہیں ہے اتنے کمر جھک گیء

آ گیء ہے سفیدی ہر ایک بال میں

اب نہ آ کر ستاے کوی

ہاں بہت تھک چکی فاطمہ

آج چھپ ہو گیء۔۔۔


جب علی کے گلے میں رسن تھی بندھی

یا علی کہہ کے یہ پیچھے پیچھے چلی

ظالموں سے علی کو چھڑاتے ہوے

ہاتھ پر تازیانے بھی کھاتی رہی

ہاں مگر آج روتے ہوے

کہہ رہے ہے علی فاطمہ

آج چھپ ہو گیء۔۔۔


گھر سے زیشان و فرحان میت اٹھی

قبر کے پاس جب لے کے پہنچے علی

اٹھے دو ہاتھ تربت سے آی صدا

سونپ دو اے علی مجھکو بیٹی میری

رکھ کے تربت میں بولے علی

لیجیےء یا نبی فاطمہ

آج چھپ ہو گیء۔۔۔