Kanz e Aza

آج بھی آتی ہے

A noha written by Ali Rizvi Sachey. Lyrics in Urdu.

آج بھی آتی ہے زہرا کی بقیہ سے ‌صدا

بعد بابا کے کیےء امت نے کیا جور و جفا


کیسے وہ غربت کا منظر بھول پاؤں گی بھلا

تخت پہ بیٹھا تھا ظالم اور کھڑی تھی فاطمہ

سیدہ کو بر سرِ دربار جھٹلایا گیا

آج بھی آتی ہے۔۔۔


ہاے بابا بعد تیرے ہم نے جھیلے وہ ستم

پسلیاں ٹوٹی ہے میری پشت ہے زخموں سے خم

آ کے دیکھو تو زرا کیا حال میرا ہو گیا

آج بھی آتی ہے۔۔۔


جل رہا تھا در ہمارا اور سب ہنستے رہے

مرتظی کو باندھ کر گردن سے رسی لے گےء

دے رہی تھی آپ کو رو رو کے‌ میں اس دم صدا

آج بھی آتی ہے۔۔۔


در گرایا جب ستمگاروں نے میں کہتی رہی

ظالموں میں فاطمہ زہرا ہوں میں بنت نبی

رحم نہ کھایا کسی نے اور نہ آی کچھ حیا

آج بھی آتی ہے۔۔۔


زینب و کلثوم حسنین و علی مرتظی

رو رہے تھے سب کے سب ہلتا تھا عرش کبریا

جس گھڑی بابا میرا محسن ہوا ہم سے جدا

آج بھی آتی ہے۔۔۔


آے گا ایک روز جب الٹے وہ اپنی نقاب

لے گا اک اک سے میری غربت کا وہ سارا حساب

انتقام فاطمہ لے گا فقط محسن میرا

آج بھی آتی ہے۔۔۔