Kanz e Aza

یہ غربت علی

A noha written by Mir Takallum. Lyrics in Urdu.

پہلو بھی شکستہ ہے اور قبر بھی ٹوٹی ہے

زہرا کی غریبی ہی حیدر کی غریبی ہے


یہ غربت علی ہے یہ غربت علی ہے

حق مانگنے جو زہرا دربار میں گیء ہے

یہ غربت علی۔۔۔


آواز آ رہی ہے میں بنت مصطفیٰ ہوں

بابا کے کلمہ گویوں میں ہی تو فاطمہ ہوں

پہچان نے سے دنیا انکار کر رہی ہے

یہ غربت علی۔۔۔


سن کر سلام حیدر کوئی نہیں ہے رکتا

واجب نہیں سمجھتا کوئی جواب دینا

افسوس فاطمہ بھی یہ بات جانتی ہے

یہ غربت علی۔۔۔


مسجد میں سر جھکائے مولا کھڑے ہوے ہیں

حاکم کی تہمتوں کو چپ چاپ سن رہے ہیں

صدیقہ سب کے آگے جھٹلای جا رہی تھی

یہ غربت علی۔۔۔


کہتی ہے رو کےزہرا جانے نہ دونگی تنہا

پٹکے میں مرتظی کے ہے ساتھ سیدہ کا

اب ہے کسی کا درہ اور دختر نبی ہے

یہ غربت علی۔۔۔


اک کوچے میں پہنچ کر دیکھا ہے مجتبیٰ نے

ظالم نے ضرب ماری کیسے خدا ہی جانے

بنت نبی زمیں پر غش کھا کے گر پڑی ہے

یہ غربت علی۔۔۔


مظلوم کربلا کو یاد آ گئ سکینہ

بیٹی پہ مصطفیٰ کی کن فز کا ہاتھ اٹھا

پہلو میں مرتظی کی تلوار رو پڑی ہے

یہ غربت علی۔۔۔


پہلو بھی ہے شکستہ ہاتھوں پہ بھی ہے چھالے

ہے آپ کی امانت اب آپ کے حوالے

یہ کہکے مرتظی نے میت نبی کو دی ہے

یہ غربت علی۔۔۔


کافی ہے بس یہ فقرہ رونے کو زندگی بھر

ہاتھوں کو اپنے اکثر کہتے تھے مل کے حیدر

خیبر شکن کی زوجہ گھٹ گھٹ کے مر گیء ہے

یہ غربت علی۔۔۔


کیسے لکھے تکلم غربت علی ولی کی

زوجہ صحابیوں کے دربار میں گیء تھی

بیٹی شرابیوں کے دربار میں گیء ہے

یہ غربت علی۔۔۔