Kanz e Aza

یہ کربلا ہے

A noha written by Mir Takallum. Lyrics in Urdu.

کربلا آواز میری دل میرا ہے کربلا

کربلا کربلا کربلا


یہاں سنبھل کر قدم اٹھانا

یہ کربلا ہے یہ کربلا ہے

یہ بات ہر گز نہ بھول جانا

یہ کربلا ہے یہ کربلا ہے


جہاں میں صبر و رضا یہی ہے

خداے صبر و رضا یہی ہے

یہاں پہ آتے ہیں چلکے مہدی

یہ عشت زہرا یہ سر زمیں ہے

یہاں ہے زہرا کا آنا جانا

...یہ کربلا ہے

...یہاں سنبھل کر


دعاءیں دیں گے حسین تم کو

یہاں پہ آنسوں اگر بہاے

جہاں پہ بیٹی نے بے وطن کی

ستمگروں کے طمانچے کھاے

یہاں پہ خوشیوں کو بھول جانا

...یہ کربلا ہے

...یہاں سنبھل کر


یہاں پہ گزری ہے وہ قیامت

ملا نہ اسکو سکون اب تک

رداءیں چھن نے کے غم میں عابد

لحد میں روتا ہے خون اب تک

یہاں پہ ہر گز نہ مسکرانا

...یہ کربلا ہے

...یہاں سنبھل کر


یہاں پہ حر بھی تھا حرملہ بھی

کتاب ہستی تو پڑھکے دیکھو

صدائے ھل من جو آرہی ہے

تم اس طرف ہو یا اس طرف ہو

تمہیں عمل سے ہے اب بتانا

...یہ کربلا ہے

...یہاں سنبھل کر


یہں پہ قاسم ہوئے ہیں ٹکڑے

یہی پہ زیں سے گرے تھے مولا

یہی سکینہ سموں سے لپٹی

یہی پہ اصغر نے تیر کھایا

یہی غریبی کا ہے ٹھکانہ

...یہ کربلا ہے

...یہاں سنبھل کر


سواری آےگی اک وہاں سے

نجف کی جانب نگاہ رکھنا

جب آے شام غریباں اس دم

علی کو زینب کا پرسہ دینا

تم آنسوؤں کے دیےء جلانا

...یہ کربلا ہے

...یہاں سنبھل کر


کسی کے دل میں لگی ہے برچی

کسی کے بازو کٹے یہی پر

ہاے علی کی بیٹی کے کتنے یوسف

لہو میں ڈوبے ہیں اس زمیں پر

لٹا ہے سادات کا گھرانہ

...یہ کربلا ہے

...یہاں سنبھل کر


رہیں کہیں بھی جہاں میں جا کر

حسین والے یہ جانتے ہیں

ہم اہلِ ماتم کے دل تکلم

یہاں کی مٹی سے ہی بنے ہیں

یہاں ہے واپس پلٹ کے آنا

...یہ کربلا ہے

...یہاں سنبھل کر