یہ کیفیت جو غم و الم کی
تمام عالم پہ چھا رہی ہے
نبی کی دلبر کے خوں کی خوشبو
فضا میں اب تک سما رہی ہے
نبی سے دنیا کی زیب و زینت
نبی کی جانب بلا رہی ہے
حسین کی یاد دل سے لیکن
ہر ایک خواہش مٹا رہی ہے
یہ کیفیت جو۔۔۔
یہ چاند ہے غم دلوں پہ چھاے
خیال باطل دلوں سے جاے
نبی کی عطرت ہمارے خاطر
ہر ایک مصیبت اٹھا رہی ہے
یہ کیفیت جو۔۔۔
فرات کی سمت دیکھ کر یوں
سکینہ کہتی تھی پیارے عمو
زرا بھتیجی کو آ کے دیکھو
ستم کے صدمے اٹھا رہی ہے
یہ کیفیت جو۔۔۔
سکینہ کہتی تھی بھیا اصغر
نہ آے تم لوٹ کر ابھی تک
لو اب تو آؤ بہن تمہاری
یہ خالی جھولا جھلا رہی ہے
یہ کیفیت جو۔۔۔
حسین کی لاڈلی سکینہ
پدر کے سینے پہ سونے والی
چچا سے چھوٹی پدر سے بچھڑی
طمانچے ظالم کے کھا رہی ہے
یہ کیفیت جو۔۔۔
ہر ایک شہ اس کے حکم میں ہے
مگر یہ اثار اللّٰہ اللّٰہ
علی کی بیٹی ہمارے خاطر
رسن میں بازو بندھا رہی ہے
یہ کیفیت جو۔۔۔
حبیب رب کی نواسیاں جو
برہنہ سر اژدھام میں ہیں
ہوا مسلسل غبار اڑا کر
سروں پہ چادر اڑھا رہے ہیں
یہ کیفیت جو۔۔۔
اسد وہ کینہ کے غصب حق سے
ہر ایک برای سے بس ہمیشہ
حسین کی یاد حق کی جانب
ندیم تجھکو بلا رہی ہے
یہ کیفیت جو۔۔۔