یہ غم کی ہے داستاں ایسی
کہ جس میں ہے دل فگار زہرا
کوی بھی سنتے ہی رو کے کہتا
ملا تجھے کب قرار زہرا
پدر کے غم میں دیا نہ رونے
کبھی بھی امت نے ہاے تجھکو
وہ کہہ رہے تھے کہ ہے پریشاں
نہ رو تم بار بار زہرا
یہ غم کی ہے۔۔۔
گلے میں رسی علی کے باندھی
ستمگروں پھر اسکو کھینچا
وہ شاہ خیبر ہے صبر اس کا
اسی پہ ہے جانثار زہرا
یہ غم کی ہے۔۔۔
جلا کے گھر کو ستایا بے حد
گرایا دروازہ جلتا تجھ پر
شکم میں محسن کو بھی ہے کھویا
ہے ظلم تجھ پر ہزار زہرا
یہ غم کی ہے۔۔۔
ستم جو گزرے ہیں ظالموں کے
سنا کے احوال سارا اپنا
نبی کے روضے میں رو رہی ہے
تڑپ کے لہلو نہار زہرا
یہ غم کی ہے۔۔۔
چھپا کے ہر غم کو دل ہی دل میں
وہ چل بسی اس جہاں سے گھٹ کر
ہے مضطرب دونوں بیٹیاں بھی
علی بھی ہے غم گسار زہرا
یہ غم کی ہے۔۔۔
لپٹ کے حسنین رو رہے ہیں
اب اٹھکے اماں جواب دے دو
تمہارے بن ہم جیےءنگے کیسے
نہ دل کو ہے اب قرار زہرا
یہ غم کی ہے۔۔۔
وہ کیسی خوشیاں کا تھا زمانہ
نبی کا گلشن بھرا ہوا تھا
خزاں جونہی گھر میں تیرے آی
چلی گیء سب بہار زہرا
یہ غم کی ہے۔۔۔
علی کا وارث ابھی ہے زندہ
بوبر ظہور اسکا ہوگا اک دن
باقی میں ہوگی عزاے سرور
بنے گا تیرا مزار زہرا
یہ غم کی ہے۔۔۔