Kanz e Aza

ہاے حیدر کرّار

A noha written by Majid Raza Abidi. Lyrics in Urdu.

جبریل رو کے کہتے ہیں حق کی دہائی ہے

ضربت علی نے سجدۂ خالق میں کھای ہے


زخمی ہوا مسجد میں پیمبر کا علمدار

ہاےحیدر کرّار

ہاے حیدر کرّار لو چل گیء تلوار کٹنے لگی دستار

ہاےحیدر کرّار


رنگین ہوی محراب ولایت کے لہو سے

اسلام کے گھر میں چلی ایمان پہ تلوار

ہاےحیدر کرّار

زخمی ہوا مسجد میں۔۔۔


بیٹی نے کہا بابا کی ہو خیر اے یا رب

کیوں سر سے گری جاتی ہےچادر میری ہر بار

ہاےحیدر کرّار

زخمی ہوا مسجد میں۔۔۔


اماں کے جنازے کو بھی اٹھتے ہوے دیکھا

اب زینب و کلثوم ہے بابا کی عزادار

ہاےحیدر کرّار

زخمی ہوا مسجد میں۔۔۔


یہ چوم کے کہتے تھے علی بازوے زینب

ان بازؤں کو رسیوں سے باندھیں گے اغیار

ہاےحیدر کرّار

زخمی ہوا مسجد میں۔۔۔


آیا لب حیدر پہ سلام آخری جس دم

سر پیٹ کے کہنے لگے مولا کے سب انصار

ہاےحیدر کرّار

زخمی ہوا مسجد میں۔۔۔


عاشور کا منظر ہے نگاہوں میں علی کی

عباس کو رو رو کے بناتے ہیں علمدار

ہاےحیدر کرّار

زخمی ہوا مسجد میں۔۔۔


حسنین نے بابا کے جنازے کو اٹھایا

اک عرش کے کاندھے پہ ہے اک عرش نمودار

ہاےحیدر کرّار

زخمی ہوا مسجد میں۔۔۔


مسجد میں علی تیغ نہ سجدے میں جو کھاتے

توحید نہ یوں آتی نظر ماجد و مختار

ہاےحیدر کرّار

زخمی ہوا مسجد میں۔۔۔