کون پہنچاے گا اب رزق علی زخمی ہے
آج کوفے کے یتیموں کی خدا خیر کرے
کوفے میں گونجتی ہے صدا ہر یتیم کی
ہم لوگ مر گےء تیرے مرنے سے یا علی
انیسویں کی صبح قیامت کی تھی خبر
فاقے ہیں تین روز سے ہم بیکسوں کے گھر
دنیا سے تم گےء تو یہ دنیا بدل گیء
ہم لوگ مر گےء۔۔۔
کہتا ہے ہر یتیم کہ تنہا نہ چھوڑیےء
لے جاے مجھکو ساتھ اکیلا نہ چھوڑیےء
کوفے میں ہم غریبوں کا باقی نہیں کوئی
ہم لوگ مر گےء۔۔۔
نابینا اک ضعیف یہ کہتا ہے بارہا
اب کون مجھکو ہاتھوں سے کھانا کھلاے گا
آے گا کون پوچھنے اب خیریت میری
ہم لوگ مر گےء۔۔۔
لیکر پیالے شیر آے یتیم سب
روے حسن سے مل کے یتیمان کوفہ جب
دروازہء علی پہ قیامت بپا ہوی
ہم لوگ مر گےء۔۔۔
ہر حال میں سنبھالنے والا چلا گیا
غربت میں ہم کو پالنے والا چلا گیا
کس طرح سے بھلاییں گے کریمی امام کی
ہم لوگ مر گےء۔۔۔
پہلے ہی مضطرب تھی تبعیت حسین کی
یاد آ گیء امام کو پھر اپنی لاڈلی
در پر صدا جو کوفے کے بچوں نے آ کے دی
ہم لوگ مر گےء۔۔۔
باہر جو گھر سے آیا جنازہ امام کا
رونے سے اہلبیت کے کوفہ لرز گیا
چاروں طرف سے آتی تھی آواز بس یہی
ہم لوگ مر گےء۔۔۔
یہ کون بی بی جو جنازے کے ساتھ ہے
جھک جھک کے چل رہی ہے وہ پہلو پہ ہاتھ ہے
کیا فاطمہ یہ سن کے مدینے سے آ گیء
ہم لوگ مر گےء۔۔۔
ماییں یہ کہکے میر تکلم ہوی نڈھال
رکھتے تھے ان یتیموں کا کتنا علی خیال
محسوس ہو گی بچوں کو اب باپ کی کمی
ہم لوگ مر گےء۔۔۔