علی ولی اللہ
کل ایمان علی دین کی شان علی
ہے میری جان علی میری پہچان علی
ہے میرا عقیدہ علی ولی اللہ
تم لاکھ جلو تم کو جلایینگے یہ کہہ کر
علی ولی اللہ علی ولی اللہ
کرو کوئی بھی عبادت علی تو واجب ہے
یہی ہے حکم رسالت علی تو واجب ہے
اذاں ہو یا اقامت واجب ہے
مٹ سکتا نہیں نقش ہے یہ جملہ سینوں پر
علی ولی اللہ۔۔۔
یہی عمل تو رسول خدا کی سنت ہے
علی کا ذکر سبھی مجلسوں کی زینت ہے
جو سچ کہوں تو علی دین کی ضرورت ہے
بس کہتے رہے کہتے رہیں گے ہم ممبر پر
علی ولی اللہ۔۔۔
تمام أہل ولا کو پسند آتا ہے
نبی کو اہل کساء کو پسند آتا ہے
علی کا ذکر خدا کو پسند آتا ہے
پھر کیوں نہ یہی نعرہ سجاے ہم ہونٹوں پر
علی ولی اللہ۔۔۔
سنا رہا ہوں حقیقت بہت بڑی سن لو
علی نبی کا بلا فصل ہے وصی سن لو
خدا کے ناموں میں ایک نام ہےولی سن لو
ہو جاتا ہے رب راضی محبوں سے یہ سن کر
علی ولی اللہ۔۔۔
کیا حسین نے قربان گھر ولایت پر
کٹایا دشتِ بیاباں میں سر ولایت پر
حرَم نے جاری رکھا ہے سفر ولایت پر
سر سارے شہیدوں کے یہ کہتے تھے سناں پر
علی ولی اللہ۔۔۔
صفدر و مظہر کی اذاں علی ولی اللہ
سن لے یہ سارا جہاں علی ولی اللہ
جہاں خدا وہاں وہاں علی ولی اللہ
نبی کا ہے یہی بیاں علی ولی اللہ
عین اللہ علی علی
وجہہ اللّٰہ علی علی
یداللہ علی علی
جمب اللہ علی علی
اشہد انا علی ولی اللہ