ہے یہی وقت ان کا دامن تھام لے
گرنے والے اب علی کا نام لے
مرحبوں کے سر پہ تیغ علی
اپنا بدلہ صبح لے یا شام لے
ہے یہی وقت۔۔۔
ہے مےء حب علی کچھ تنڈ و تیز
حر بنے جو مستیوں سے کام لے
ہے یہی وقت۔۔۔
وہ علی کی نیند ہے ہجرت کی رات
ہر نفس پر رب سے جو انعام لے
ہے یہی وقت۔۔۔
ہے ابوزر سے ولا تو اپنے سر
حق پرستی کا بھی ایک الزام لے
ہے یہی وقت۔۔۔
کب ہے مشکل حق و باطل میں تمیز
کوئی کروٹ تو دل ناکام لے
ہے یہی وقت۔۔۔
نے مودت آدمی معزور ہے
جس طرح جو مانیء اسلام لے
ہے یہی وقت۔۔۔
آخر اس چوکھٹ پہ آنا ہے تجھے
جانے والے یہ بھی ایک پیغام لے
ہے یہی وقت۔۔۔
دفن اصغر ہو گےء شہ نے کہا
میرے بچے اب یہاں آرام لے
ہے یہی وقت۔۔۔
عصر عاشور آی آواز رسول
فاطمہ بازوے زینب تھام لے
ہے یہی وقت۔۔۔
قید خانے میں کوئی بچی ہے دفن
ایک امانت اور ملک شام لے
ہے یہی وقت۔۔۔
اے ترابی مفت ہے آب حیات
موت کے ہاتھوں سے کوئی جام لے
ہے یہی وقت۔۔۔