Kanz e Aza

یا اباعبداللہ

A noha written by Shahid Jafer. Lyrics in Urdu.

السلام ائے شہہ مظلوم غریب الغرباء

یا اباعبداللہ

کاش ہوتے یہ عزادار سر کرب و بلا

یا اباعبداللہ


یا علی کہہ کے سناں کھینچ تو لی سینے سے

اے پیمبر زادے

خوں رلوائے گا لخت دل ایم لیلیٰ

یا اباعبداللہ

السلام اے


حسرت و یاس سے تکتے تھے حرم سوئے فرات

کر کے عباس کو یاد

سر سے زینب کے اتاری گئی جس وقت ردا

یا اباعبداللہ

السلام اے


عرش ہلتا ہے فضا میں ہے طمانچوں کی صدا

آسماں کیوں نہ گرا

ایک معصوم کو ملتی ہے یتیمی کی سزا

یا اباعبداللہ

السلام اے


بھائی کی یاد ہے زنداں ہے نماز شب ہے

اور بس زینب ہے

تھا دم رخصت آخر یہی لب پر نوحہ

یا اباعبداللہ

السلام اے


صدمہ بیوگی فاطمہ کبٰری نہیں کم

بن قاسم کی قسم

ایک یہ داغ بھی عاشورے کے دن تو نے سہا

یا اباعبداللہ

السلام اے


دفن کے بعد بھی قبروں کو لعین کھودتے ہیں

اور سر کاٹتے ہیں

فرق بے شیر ہے شاہد سر نوک نیزہ

یا اباعبداللہ

السلام اے