خاک کربوبلا کر رہی بکا
یا حسین یا حسین
ہو سکے نہ لب نہر خیمے بپا
یا حسین یا حسین
بھائی عباس تھا تیرا مارا گیا
لاشہ ابن حسن کا بھی ٹکڑے ہوا
تیرے اکبر کے سینے پہ نیزہ لگا
یاحسین یاحسین
تیر گردن پہ اصغر نے کھایا مگر
تیری ہمت کے صدقے علی کے پسر
تونے ہر حال میں شکر خالق کیا
یاحسین یاحسین
ہاےء یلغار تجھ پہ وہ کفار کی
کیسی بارش ہوئی تیرو تلوار کی
سر تیرا ہاے سجدے میں کاٹا گیا
یاحسین یاحسین
پھول زینب نے اپنے فدا کر دیےء
دل کے ٹکڑے تھے دونوں لٹا کر دیےء
حوصلہ تیری ہمشیر کا مرحبا
یاحسین یاحسین
بعد تیرے سکینہ کے گوہر چھنے
قید عابد ہوئے اور خیمے جلے
تیرا سر نوکِ نیزہ پہ رکھا گیا
یاحسین یاحسین
ریسما تیری زینب کے باندھی گئی
سر پہ باقی کسی کے ردا نہ رہی
آل احمد پہ کیسا عجب وقت تھا
یاحسین یاحسین
تیرے سینے پہ سوتی تھی جو لاڈلی
تیری فرقت میں وہ گھٹ کے مر ہی گیء
اس طرح سے ہوئی ظلم کی انتہا
یاحسین یاحسین
خاک پاے غلامان شبیر ہوں
میں ریحان اعظمی غم کی تقریر ہوں
ہے میرے لب پہ ہر دم یہی ابتدا
یاحسین یاحسین