Kanz e Aza

ہمارا پہلا امام

A noha written by Mazhar Abidi. Lyrics in Urdu.

سلام یا علی سلام یا علی


خدا نے بھیجے ہے جس پر درود اور سلام

شہید آج ہوا ہے ہمارا پہلا امام


امام ایسا جو اللہ کا ارادہ ہے

امام ایسا جو زوجہ جناب زہرا ہے

امام ایسا جو پیارے نبی کا سایہ ہے

امام ایسا جو حسنین کا بھی بابا ہے

ہے اس امام کی دنیا میں آج آخری شام

شہید آج ہوا ہے۔۔۔


حسینی ماؤں نے بچوں کو اپنے سمجھایا

علی کے قتل کے یہ دن ہے مثل عاشورہ

لباس سوگ پہن کر بچھاؤ فرش عزا

یہ دن وہ ہے کہ خوشی بھی حرام ہے بیٹا

گزاروں گریہ و زاری میں اپنے صبح و شام

شہید آج ہوا ہے۔۔۔


زمانہ لاکھ مخالف ہو یہ بتانا ہے

کسی بھی حال میں یومِ علی منانا ہے

عزا کے لفظ کی حرمت کو بھی بچانا ہے

کہ جان دے کے بھی فرش عزا بچھانا ہے

پھر اگلے سال کہیں گے علی کے سارے غلام

شہید آج ہوا ہے۔۔۔


عجیب غم کا یہ ماہ صیام آیا ہے

علی کے قتل کا سامان ساتھ لایا ہے

نبی کو قبر میں جس نے لہو رلایا ہے

علی کے بچوں نے داغ یتیمی پایا ہے

علی کے شیعوں میں برپا ہے درد سے کہرام

شہید آج ہوا ہے۔۔۔


نمک کھجور سے افطار کرنے والا امام

فدا رسول پہ گھر بار کرنے والا امام

عدوے دین پہ یلگار کرنے والا امام

خدا کے بندوں سے ہی پیار کرنے والا امام

علی سے پیار ہے جس کو پڑھے گا وہ یہ کلام

شہید آج ہوا ہے۔۔۔


تمام کر کے تہجد خدا کا شیر اٹھا

پھر اپنے گھر سے چلا سوے مسجد کوفہ

جگہ کے اپنے ہی قاتل کو یہ علی نے کہا

جو کام کرنے کو آیا ہے کیوں نہیں کرتا


یہ کہہ کے مولا میرا نماز پڑھنے لگا

ہوی جو پہلی رکعت لعیں عقب سے بڑا

چلای تیغ جفا شقاف سر کو کیا

نمازی رونے لگے علی کی آی صدا

فزت بے ربی کعبہ فزت بے ربی الکعبہ


بجھی تھی زہر میں تلوار اس ستمگر کی

شگاف کرتے ہوئے سر جبین تک اتری

خبر یہ خانۂ زہرا میں جس گھڑی پہنچی

حسن حسین سے زینب تڑپ کے کہنے لگی

فلک سے آیا ہے جبریل کا یہ کیسا پیام

شہید آج ہوا ہے۔۔۔


جہاں کو دیتے ہیں پیغام میثم و مظہر

نہیں قیامت صغرا سے کم یہ غم دل پر

علی کے سوگ میں فرش عزا بچھے گھر گھر

ہمیشہ بھیجیےء لعنت بھی ابن ملجم پر

اس ایک بات پہ تکمیل پا چکا ہے کلام

اللہم لعن قتلتل امیرالمؤمنین