سنو زوار حسین ابنِ علی
ایک مظلوم کی آواز بلاتی ہے تمہیں
آؤ نام تم سب کے میرے دل پہ ہیں لکھے آؤ
اپنے ماں باپ کو اس پاک سفر پر لاؤ
کون اس در کی زیارت کا شرف پاتا ہے
جس کو عباس بلاتا ہے وہی آتا ہے
ہوگی زیارت قبول
ہوگی زیارت قبول انشاء اللہ
ہوگا راضی خدا انشاء اللہ
ایک عرفانِ عزا ایک سفیر عزا
ممبر پہ دے رہے ہیں یہ صدا
ایمان حسین واللہ
میری جان حسین واللہ
قرآن حسین واللہ
میری پہچان حسین واللہ
واللہ واللہ یا حسین
گھر سے سوے کربوبلا
حسین حسین
لے کے چلو ماں کی دعا
حسین حسین
ہاتھوں میں غازی کا علم
کرتے رہو شکر خدا
جانب منزل ہو قدم
نظروں میں مولا کا حرم
لب پہ یہی نوحہ
ایمان حسین واللہ
میری جان حسین واللہ
قرآن حسین واللہ
میری پہچان حسین واللہ
ہوگا راضی خدا
انشاء اللہ انشاء اللہ انشاء اللہ
ہوگی زیارت قبول
انشاء اللہ انشاء اللہ انشاء اللہ
بی بی زہرا سے وعدہ نبھاتے چلو
ہر قدم فرش ماتم بچھاتے چلو
نہ ہوگی گرمی کا احساس اور نہ تھکن
کاروان عزا کو بڑھاتے چلو
ہوگی زیارت قبول
انشاء اللہ انشاء اللہ انشاء اللہ
میرا زوار حاجی سے کم تو نہیں
عرش اعظم سے افضل ہے یہ سر زمیں
ہاتھ خالی یہاں سے نہیں جاؤ گے
سر جھکانے سے پہلے یہ کرلو یقیں
ہوگی زیارت قبول
انشاء اللہ انشاء اللہ انشاء اللہ
زایروں کی ہے خدمت گزاری شرف
دیں گے اس کا صلہ تم کو شاہ نجف
میرے عباس کے در پہ جاؤ گے جب
ایک آواز گونجے گی چاروں طرف
ہوگی زیارت قبول
انشاء اللہ انشاء اللہ انشاء اللہ
میں جو کہتا ہوں اے پرسہ داروں سنو
اپنے بچوں کو بھی یہی تعلیم دو
کربلا آتے جاتے رہو سال بھر
یہاں عاشور اور میرا چہلم کرو
ہوگا راضی خدا
انشاء اللہ انشاء اللہ انشاء اللہ
کیا سمجھتے ہو پیدل سفر کو بھلا
اس سفر میں ہے شامل سبھی انبیاء
یہ سفر ہے عبادت شفاعت بھی ہے
خلد کو جا رہا ہے یہی راستہ
واللہ واللہ یا حسین
نہیں بھولیں گے عزادار
وعدہ نبھاییں گے عزادار
سید و سردار صدا انشاء اللہ
آیینگے ہم کربوبلا انشاء اللہ
مظہر و عرفان عزا انشاء اللہ
قافلے لایینگے صدا انشاء اللہ
کربوبلا آ کے لہو خود یہ پکارے گا
ایمان حسین واللہ
میری جان حسین واللہ
قرآن حسین واللہ
میری پہچان حسین واللہ
واللہ واللہ یا حسین
اے محمد کے نواسے
تجھ پہ لاکھوں سلام