اک شور اٹھا ہاے نمازی
ہے قتل ہوا ہاے نمازی
یہ شیر خدا نفس خدا نفس نبی ہے
یہ علم عبادت میں شجاعت میں دھنی ہے
احمد کا برادر ہے یہ خالق کا ولی ہے
کونین میں سب کے لئے بس ایک علی ہے
مولا علی مولا علی مولا علی مولا علی
احمد کا مددگار ہے عمران کا جانی
یہ علم کا دریا ہے بڑی جسکی گرانی
اب تک نہ ہوا اس کا کوئی دنیا میں ثانی
کردے گا اشارے سے وہ پتھر کو بھی پانی
مولا علی مولا علی مولا علی مولا علی
رمضاں میں ستمگر نے نمازی کو ہے مارا
تلوار لگی فرق پہ اور وہ ہے دو پارہ
اللّٰہ کا گھر سرخ ہوا خون سے سارا
ہلنے لگا اس غم سے ہر ایک عرش کا تارا
مولا علی مولا علی مولا علی مولا علی
کہنے لگے سر تھام کے یہ حیدر صفدر
فزت و بے رب کعبہ میرے مالک و داور
حسنین علی کو جو اٹھا لے کے گےء گھر
سر پیٹتی تھی زینب و کلثوم تڑپ کر
مولا علی مولا علی مولا علی مولا علی
حیدر کی بدلنے لگی کچھ اس طرح حالت
اس وقت بلا کر کیا بچوں کو وصیت
دیں کے لئے سہنا ہے تمہیں رنج و مصیبت
پھر ہونے لگے آج کے دن سب سے وہ رخصت
مولا علی مولا علی مولا علی مولا علی
کرتی تھی یہ رو رو کے بیاں ثانیء زہرا
بن ماں کے تو پہلے سے ہی میں ہو چکی دکھیا
اب سر سے پدر آپ کا بھی اٹھتا ہے سایہ
بتلاؤ کہاں پاؤں گی میں آپ کو بابا
مولا علی مولا علی مولا علی مولا علی
اک شور تھا کونین کا سردار سدھارا
سب اہلِ عزا کہتے تھے غمخوار سدھارا
ہم سارے غریبوں کا مددگار سدھارا
آی یہ ندا حیدر کرّار سدھارا
مولا علی مولا علی مولا علی مولا علی
اب تک نہ رکا ذکر علی ہوتا ہے پیہم
اکیسویں رمضاں کو یہ اٹھتا ہے یہ پرچم
ہو جاتی ہے اس غم میں ہر آنکھ بھی پرنم
عارف بھی بابر کرتے ہیں جب نوحہ و ماتم
مولا علی مولا علی مولا علی مولا علی