Kanz e Aza

ہے شہادت حسن

A noha written by Mir Bober Ali. Lyrics in Urdu.

آج مجلس میں سب ہیں کھلے سر

ہے شہادت حسن عسکری کی


خود امام زمانہ ہیں مضطر

ہے شہادت حسن عسکری کی


خاک اڑاتی ہے تربت میں زہرا

جانشین نقی میرا پوتا

زہر سے تجھکو مارا ستمگر

ہے شہادت حسن۔۔۔


زہر کی سہہ کے مولا اذیت

کرتے ہیں آج دنیا سے رخصت

کمسنی ہی میں ہاے مقدر

ہے شہادت حسن۔۔۔


میرا والی گیا آج مارا

میں ہوی آج سے بے سہارا

کہتی جاتی ہے نرجس تڑپ کر

ہے شہادت حسن۔۔۔


ظالموں کا حسن تھا نشانہ

رو رہے ہیں امام زمانہ

غمزدہ ہے علی و پیمبر

ہے شہادت حسن۔۔۔


لیجیےء مومنوں کا بھی پرسہ

کرتے ہیں دو مہینے سے گریہ

حق ادا ہو سکا نہ برابر

ہے شہادت حسن۔۔۔


آج مغموم شعیہ ہیں سارے

انکے آقا ہیں جنت سدھارے

کیوں نہ روے بوبر بھی تڑپ کر

ہے شہادت حسن۔۔۔