Kanz e Aza

کعبے سے جا رہا

A noha written by Ainee Rizvi. Lyrics in Urdu.

جس وقت یہ زمانہ مکہ میں آ رہا ہے

تیرا حسین تیرے کعبے سے جا رہا ہے


یا رب گواہ رہیو صدمے اٹھا رہا ہے

تیرا حسین تیرے کعبے سے جا رہا ہے


نانا کی قبر چھوڑی ماں کا مزار چھوڑا

بھای حسن کا مرقد اپنا دیار چھوڑا

اب یہ نیا ستم بھی دل پر اٹھا رہا ہے

تیرا حسین تیرے۔۔۔


میں ابن حاجرہ ہوں مکہ مینا کا بیٹا

میں انبیاء کا وارث مروا صفا کا بیٹا

رو رو کے آب زم زم مجھکو بلا رہا ہے

تیرا حسین تیرے۔۔۔


فخر خلیل میں ہوں شان کلیم ہوں میں

مالک تو جانتا ہے ذبح عظیم ہوں میں

طفلی کا آج اپنا وعدہ نبھا رہا ہے

تیرا حسین تیرے۔۔۔


کعبے کے تیری حرمت پامال ہونا جاے

میرے لہو سے مکہ سب لال ہونا جاے

بادل مصیبتوں کا اب سر پہ چھا رہا ہے

تیرا حسین تیرے۔۔۔


احرام میں چمکتے خنجر چھپے ہوئے ہیں

ان حاجیوں میں خونی لشکر چھپے ہوئے ہیں

قسمت کا اب ستارہ گردش میں آ رہا ہے

تیرا حسین تیرے۔۔۔


مالک یہ حجر اسود بھی جانتا ہے مجھکو

مکہ کا زرہ زرہ پہچانتا ہے مجھکو

رتبہ مگر مسلماں میرا گھٹا رہا ہے

تیرا حسین تیرے۔۔۔


چیونٹی کو بھی اماں ہے مکہ کی سر زمیں پر

پر مجھکو چین ہاے ملتا نہیں کہیں پر

ٹھوکر پہ آج ٹھوکر شبیر کھا رہا ہے

تیرا حسین تیرے۔۔۔


حاجی سبھی منا میں قربانیاں کریں گے

پر کربلا میں اکبر قربان ہم کریں گے

اس واسطے پسر بھی ہمراہ جا رہا ہے

تیرا حسین تیرے۔۔۔


بے آب کربلا میں مہمان یہ بھی ہو گا

اکبر کا ذکر کیا ہے قربان یہ بھی ہوگا

گودی میں ماں کے اصغر جو مسکرا رہا ہے

تیرا حسین تیرے۔۔۔


احساس کیسے لکھے لفظوں میں آہ عینی

مڑ مڑ کے دیکھتے تھے کعبے کو شاہ عینی

عامر یہ شاہ دیں کا نوحہ سنا رہا ہے

تیرا حسین تیرے۔۔۔