یثرب میں ہاے ٹوٹی ہوئی پسلیوں کے ساتھ
کیسے گزارے تین مہینے بتول نے
پہلو شکستہ چور ہوی ہڈیوں کے ساتھ
کیسے گزارے تین مہینے بتول نے
تکلیف دے رہی تھی ہر ایک سانس میں بڑی
وہ کیل جو بتول کے پہلو میں تھی گھڑی
ہر ایک قدم لرزتی ہوئی پنڈلیوں کے ساتھ
کیسے گزارے تین۔۔۔
یثرب میں ہاے۔۔۔
لرزے ستون کعبہ جو تیورا کے گر پڑی
ایسا طمانچہ مارا کے غش کھا کے گر پڑی
ٹپکا زمیں پہ خون بھی کچھ بالیوں کے ساتھ
کیسے گزارے تین۔۔۔
یثرب میں ہاے۔۔۔
چہرہ چھپاے رہتی تھی بچوں سے فاطمہ
اس واسطے علی سے نہ کچھ درد دل کہا
رخ پر نشان دست تھے کچھ انگلیوں کے ساتھ
کیسے گزارے تین۔۔۔
یثرب میں ہاے۔۔۔
اشک غم بتول میں دامن جو بھر سکے
ہے کوئی اس جہاں میں جو درک کر سکے
رو رو کے گھر میں سہمی ہوئی بچیوں کے ساتھ
کیسے گزارے تین۔۔۔
یثرب میں ہاے۔۔۔
ہر دم تصورات میں پھیلا رہا دھواں
اٹھتے ہوئے وہ شعلے وہ دربار الاماں
جلتی ہوئی خیال میں ان لڑکیوں کے ساتھ
کیسے گزارے تین۔۔۔
یثرب میں ہاے۔۔۔
شعلے اٹھے اور آگ لگی گھر بھی جل گیا
بعد رسول سارا مدینہ بدل گیا
باندھا گیا علی کا گلا رسیوں کے ساتھ
کیسے گزارے تین۔۔۔
یثرب میں ہاے۔۔۔
پھاڑی تھی جو لعین نے تحریر مصطفیٰ
سینے سے اپنے ہاے لگاے رہی صدا
بابا کی ان پھٹی ہوئی کچھ پرچھیوں کے ساتھ
کیسے گزارے تین۔۔۔
یثرب میں ہاے۔۔۔
حق فاطمہ کا لوگوں نے عامر نہیں دیا
صدمہ دل بتول پہ عینی رہا
لپٹا کے اپنے بچوں کو تنہائیوں کے ساتھ
کیسے گزارے تین۔۔۔
یثرب میں ہاے۔۔۔