گھر سے علی کے رخصت خیر النسا ہوئی
مولائے کائنات سے زہرا جدا ہوئی
---گھر سے علی کے
زہرا کو ایک پل بھی سکون کا نہ مل سکا
بعد رسول اس پہ وہ جو رو جفا ہوئی
---گھر سے علی کے
حسنین بھی اداس ہیں حیدر بھی ہیں ملول
کعبے کے بام و در پہ جو رونق تھی کیا ہوئی
---گھر سے علی کے
زینب کے سر پہ سائے زہرا نہیں رہا
بیٹی ابھی سے دہر میں کیا بے ردا ہوئی
---گھر سے علی کے
فضا تڑپ کے کہتی ہے سر اپنا پیٹ کر
رخصت جہاں سے خلق کی حاجت روا ہوئی
---گھر سے علی کے
محسن شہید ہو گئے در اس طرح گرا
یاں کربلا سے پہلے بھی اک کربلا ہوئی
---گھر سے علی کے
جس کا جنازہ اٹھا ہے تاریک رات میں
دن میں اسی کی لخت جگر بے ردا ہوئی
---گھر سے علی کے
مولا کا گھر اجڑ گیا زہرا گذر گئیں
اختر نہ پوچھ کیسی قیامت بپا ہوئی
---گھر سے علی کے