Kanz e Aza

ہاے اکبر

A noha written by Akhtar. Lyrics in Urdu.

ہاے اکبر ہاے اکبر ہاے اکبر ہاے اکبر


مر گےء لال میرے کھا کے سناں سینے پر

آگیء نیند تمہیں دشت بلا میں کیوں کر

ہاے اکبر ہاے اکبر۔۔۔


دل میں ارمان تھی شادی کی تمہاری بیٹا

آس ٹوٹی ہے ہر اک دل کی ہماری بیٹا

آنکھ سے اشک نہیں خون ہے جاری بیٹا

کیا کرے رنج و مصیبت کی یہ ماری بیٹا

اب تمہیں ڈھونڈ کے لاے گی کہاں سے مادر

ہاے اکبر ہاے اکبر۔۔۔


راہ تکتی ہے مدینے میں تمہاری صغرا

مضطرب ہے غم فرقت میں بیچاری صغرا

خط میں لکھا ہے یہی درد کی ماری صغرا

آہ بھر بھر کے کیا کرتی ہے زاری صغرا

کیا بتاؤں گی میں صغرا کو مدینے جا کر

ہاے اکبر ہاے اکبر۔۔۔


ہے عجب حال جدائی میں پھپھی اماں کا

پوچھتے کیا ہو جو منظر ہے دل ویران کا

ہو گیا خوں میرے دل کے ہر ایک ارماں کا

مرحلہ اور بھی آگے ہے غمِ زنداں کا

سر سے چھینے ہیں ہمارے یہ ستمگر چادر

ہاے اکبر ہاے اکبر۔۔۔


ہم رسن بستہ ہوے شام کے بازار گےء

بن کے قیدی سر دربار ستمگار گےء

قصرِ ظالم میں محمد کے طرفدار گےء

بیڑیاں پہنے ہوے عابد بیمار گےء

کیسے بتلاؤں تمہیں ظلم جو ٹوٹے ہم پر

ہاے اکبر ہاے اکبر۔۔۔


نوحہ اختر نے تمہارے یہ کیا دل سے رقم

اور پڑھا اس کو ہے محسن نے بصد رنج و الم

مجلس شہ میں قیامت کا بپا ہے ماتم

ان پہ تا حشر رہے شاہ کے الطاف و کرم

دل سے دیتی ہے دعائیں یہ تمہاری مادر

ہاے اکبر ہاے اکبر۔۔۔