Kanz e Aza

Jiye Sada Hussain

A noha written by Maulana Syed Shamshad Ahmed (2026). Lyrics in Urdu.

کرو دعا جئے صدا حسین

مصیبتوں میں ہے گھرا حسین

نبی کی ال پر عجیب وقت آج آ پڑا

حسین چھوڑ کر مدینہ جا رہے ہیں کربلا

لہد سے آئی ایک شکستہ پہلو بیبی کی صدا

غریب ہو رہی ہوں آج میں

تیرے حوالے اے خدا حسین

بڑی مصیبتوں سے پالا ہے گلے جمال کو

چلائی چکیاں تو گود میں سلا کے لال کو

کیا ہے فا قوں میں بھی پورا اس کے ہر سوال کو

زمانہ دشمنی پہ ہے تلا

میرے خدا ہے بےخطا حسین


علم جری کے ہاتھ میں عماریوں میں بیبیاں

سواریوں کے گرد ہیں ابھی تو ھاشمی جواں

اجڑ نہ جائے کربلا میں جا کے حق کا کارواں

یہ گلستاں رہے صدا بہار ہو تجھ پہ دکھیا ماں فدا حسین


سفر صعوبتوں کا ہے بلا کسامہ نا بھی ہے

ہے تیز دھوپ کی تپش تو گرمیے ہوا بھی ہے

ہے ساتھ اکبرؑ حسیں حسن کا مہلقا بھی ہے

رباب کی ہے گود میں صغیر جو گھٹنیوں نہ چل سکا حسین


چراغ کون اب میرے مزار پر جلائے گا

مجھے قرار کس طرح تیرے بغیر آئے گا

تیرا فراق قبر میں صدا مجھے رلائے گا

نہ بیٹیاں ہوں بےردا میری نہ بےکفن رہے میرا حسین


زمانہ کمسنی میں دیکھے تو شعور مہجبی

بہن کی گود چھوڑتا نہیں تھا اصغرؑ حزیں

حسین بولے منتظر ہے کربلا کی سرزمین

یہ کہہ کے گود میں وہ آ گیا حسین، حسین لبیک یا حسین


میں سن چکی ہوں بابا سے کہ تجھ کو مارا جائے گا

عتش میں تین دن کی تیرے سر کو کاٹا جائے گا

تیری یتیم بچی پر ترس نہ کوئی کھائے گا

کٹے گا میری گود میں گلا سینا پہ ہو گا سر تیرا حسین


بچشم تریہ لوگ کہتے اپنے اپنے گھر گئے

مدینے والوں کے لیے حسین آج مر گئے

یتیم اپنی صغرا کو حیات ہی میں کر گئے

بتا رہا ہے شور و شین یہ پلٹ کے اب نہ آئے گا حسین


جز اس کے کون دوسرا نواسہ رسول ہے

دلی بتول قبر میں یہ سوچ کر ملول ہے

ہزاروں کانٹے اور اکیلا فاطمہ کا پھول ہے

لکھا جو نوحہ شمشاد نے فقط یہ ہے تیری عطا حسین