شور ماتم ہے آہ و بکا ہے
یا الٰہی یہ کیا ماجرا ہے
ایک مسافر وطن سے چلا ہے
شہر بھر کس لئے رو رہا ہے
رنج و حسرت جو حد سے سوا ہے
ایک مریضہ کو غش آ گیا ہے
غم کی ماری مصیبت زدہ ہے
چھوٹا بھائی ابھی چھٹ گیا ہے
ایک مسافر وطن۔۔۔
اف یہ سنّاٹا بوجھل فضا ہے
رہنماۓ صداقت چلا ہے
آگے آگے رواں قافلہ ہے
پیچھے پیچھے کوئی رو رہا ہے
ایک مسافر وطن۔۔۔
شہ نے ہم راہیوں سے یہ پوچھا
بولو کیا نام ہے اس جگہ کا
دوستوں کے لبوں پر یہ آیا
کربلا کربلا کربلا ہے
ایک مسافر وطن۔۔۔
ساییں ساییں ہوا بہہ رہی ہے
ایک بہن بھائی سے کہہ رہی ہے
کون دکھیاری غم سہ رہی ہے
دیکھنا بھائی کس کی صدا ہے
ایک مسافر وطن۔۔۔
کیوں قیامت بپا ہو رہی ہے
کیا ہوا ہے جو جاں کھو رہی ہے
کرب سے ایسے ماں رو رہی ہے
جیسے بچہ ابھی مر گیا ہے
ایک مسافر وطن۔۔۔
سن کے شاہ امم نے بتایا
تم نے اب بھی نہ پہچانا لہجہ
یہ ہے مادر ہماری عزیزہ
جن کی آواز ہی مرثیہ ہے
ایک مسافر وطن۔۔۔
راستہ سارا رو کر گزارا
لب پہ فریاد تھی ہاے بابا
کس لئے ظالموں نے ستایا
میرے بچے کی تقسیر کیا ہے
ایک مسافر وطن۔۔۔
یاد کیجیےء وہ غم ناک منظر
شمر بد بخت کھینچے ہے خنجر
دیکھیےء قتل ہوتے ہیں سرور
گود میں ماں نے سر رکھ لیا ہے
ایک مسافر وطن۔۔۔