جب کربلا کی سمت بڑھا حق کا رہنما
کچھ آگیا خیال جو ماں کے مزار کا
آیا سوۓ بقی وہ زہرا کا لاڈلا
رخسار رکھ کے سدرِ لحد پر یہ دی صدا
چھٹتا ھے اب مدینہ میرے دل کو تھام لو
اماں غریب بیٹے کا آخر سلام لو
جب کربلا کی سمت۔۔۔
اماں تمہارےلال سے چھٹتا ہے آج گھر
اماں تمہارےلال سے برگشتہ ہر نظر
اماں تمہارےلال کا دشمن ہے ہر بشر
اماں تمہارےلال کا ہے آخری سفر
صحرا میں دل کے ٹکڑوں کی بستی بساۓ گا
اماں حسین اب نہ مدینے میں آۓ گا
جب کربلا کی سمت۔۔۔
اماں دعا کرو کے میں ثابت قدم رہو
دنیا خلاف ہو پا حراسا زرا نہ ہو
ہر لمحہ مسکراکے ستم پر ستم سہو
نظروں کے سامنے جو لٹے گھر نہ کچھ کہو
اماں یہ آنکھ روے نہ اکبر کے واسطے
راشا نہ آے ہاتھوں میں اصغر کے واسطے
جب کربلا کی سمت۔۔۔
اماں میرے ارادوں کو آے نہ کچھ زوال
جس وقت پاے مال ہو بھیا حسن کا لال
اماں نہ کانپ اٹھے یہ قدم بیڑھ کی مثال
گھوڑے سے جب گرایا میری خواہر کے نونہال
اماں کمر جھکے نہ تمہارے فدائی کی
لاؤں جو لاش اٹھا کے برابر کے بھای کی
جب کربلا کی سمت۔۔۔
ماں سے یہ کہہ رہا تھا ابھی ماں کا لاڈلا
آواز آٰئی قبر سے اے میرے مہلقہ
صدقے تیری مصیبت و غربت کے فاطمہ
بس اے حسین بس کے ہلا عرشِ کبریہ
تڑپے ابالحسن بھی دلِ بے قرار سے
بیٹا رسولِ حق نکل آۓ مزار سے
جب کربلا کی سمت۔۔۔
اے میرے لال تیرے ارادوں کے میں نصار
یہ آخری سفر ہے میرے دل کا اضطراب
کیسے کہوں جو دل پہ گزرتی ہے گل ازار
ھوتا ہے بے چراغ میرے باپ کا مزار
جو تجھ پہ ظلم ہونگے یہ دکھیا اٹھاۓ گی
بیٹا یہ غم نصیب تیرے ساتھ جاۓ گی
جب کربلا کی سمت۔۔۔
آنسو بہاؤنگی تیرے رنج و الم کے ساتھ
آنکھیں بچھاؤنگی تیرے نقشِ قدم کے ساتھ
زہرا نڈھال ہوگی ہر اک تازہ غم کے ساتھ
میرا کلیجہ نکلے گا پوٹھے کے دم کے ساتھ
گھبرا نہ میرے لال ہر اک دکھ بٹاؤنگی
میں تیرے ساتھ لاشۂ اکبر اٹھاؤنگی
جب کربلا کی سمت۔۔۔
جاۓ گا تو جو نہر پہ بھائی کی لاش پر
میں تیرے ساتھ ساتھ چلوں گی برہنہ سر
بیٹا حسین کیا تجھے اس کی نہیں خبر
عباس تیرا بھائی تو میرا دل و جگر
تو لاش اٹھاےگا تو صفِ غم بچھاؤنگی
میں گود میں کٹے ھوۓ ہاتھوں کو لاؤنگی
جب کربلا کی سمت۔۔۔
بیٹا حسن کے لال کی خاطریہ کیا ملال
میرے حسن نے تجھ پہ نچھاور کیا وہ لال
فدیے کے واسطے کوئی کرتا ہے یوں ملال
بیٹا میں اس گھڑی بھی رہونگی شریکِ حال
غم ھے قدم اٹھا کے دلِ پاش پاش کے
ٹکڑے چنوں گی رن میں مَیں قاسم کی لاش کے
جب کربلا کی سمت۔۔۔
ھاں میرے لاڈلے میری زینب سے ھوشیار
بے پردہ ھونہ جاۓ کہیں میری پردہ دار
محمل کے ساتھ ساتھ ہوں عباسِ زیں وقار
تاکید ھو یہ اکبرر محرو کو بار بار
آمادہ ہر قدم پہ رہے پیشواٰئ کو
تکلیف ھو نہ راہ میں زہرا کی جائی کو
جب کربلا کی سمت۔۔۔
جا مرقدِ رسول پہ اے میرے لالہ فام
لازم ہے نانا جان کو بھی آخری سلام
دینا میری طرف سے یہ حسرت بھرا پیام
ممکن نہیں مدینے میں زہرا کرے قیام
تم بھی لہو میں اپنا چمن دیکھنے چلو
زینب کے بازوؤں میں رسن دیکھنے چلو
جب کربلا کی سمت۔۔۔