صداییں دیتا ہے کعبہ حسین رک جاؤ
نہ بدلو حج کا ارادہ حسین رک جاؤ
تم اپنے جد کے مکاں میں ہو اے دیار نہیں
حسین مجھکو زمانے کا اعتبار نہیں
ہے ساتھ ثانیء زہرا حسین رک جاؤ
صداییں دیتا ہے کعبہ۔۔۔
تمہارے پاؤں پکڑتی ہے سر زمینِ حرم
خدا کے واسطے آگے نہ اب بڑھاؤ قدم
نہ جاؤ جانب کوفہ حسین رک جاؤ
صداییں دیتا ہے کعبہ۔۔۔
ان حاجیوں کی زرا بھی نہیں ہے فکر مجھے
ہے بس یہ فکر کہ گر آپ مجھکو چھوڑ گےء
میرا بھی حج نہیں ہوگا حسین رک جاؤ
صداییں دیتا ہے کعبہ۔۔۔
کہو رباب سے بے شیر کو بھی لے آؤ
علی کی طرح یہاں پر مکین ہو جاؤ
تمہارا بچہ ہے چھوٹا حسین رک جاؤ
صداییں دیتا ہے کعبہ۔۔۔
علی کو قیدی بنایا گیا مدینے میں
سنا ہے بی بی کو مارا گیا مدینے میں
سناؤ غربت زہرا حسین رک جاؤ
صداییں دیتا ہے کعبہ۔۔۔
کریں گے جشن کے یومِ امیر ہے نزدیک
غریب زہرا نہ جاؤ غدیر ہے نزدیک
پڑھیں گے مل کے قصیدہ حسین رک جاؤ
صداییں دیتا ہے کعبہ۔۔۔
سنا ہے کربوبلا میں بلا کی گرمی ہے
تمہیں پتہ ہے انہیں کتنی پیاس لگتی ہے
ہے ساتھ بالی سکینہ حسین رک جاؤ
صداییں دیتا ہے کعبہ۔۔۔
لعین پھرتے ہیں احرام میں لیےء خنجر
تم اپنی بہنوں کو لے آؤ کعبے کے اندر
ہر ایک سمت ہے خطرہ حسین رک جاؤ
صداییں دیتا ہے کعبہ۔۔۔
جو گزری تم پہ مصیبت انہیں سنا دینا
سمجھ کے مرقدِ زہرا دیا جلا دینا
یہی ہے قبر خدیجہ حسین رک جاؤ
صداییں دیتا ہے کعبہ۔۔۔
انہیں خبر ہے نہ چھوڑیں گے تم کو وہ تنہا
تمہاری ماں سے زیادہ چلا نہیں جاتا
ہے انکا پہلو شکستہ حسین رک جاؤ
صداییں دیتا ہے کعبہ۔۔۔
وہ غم امام کا سجاد کس طرح لکھے
نکل کے مکہ سے کتنا حسین روے تھے
بلاتا رہ گیا کعبہ حسین رک جاؤ
صداییں دیتا ہے کعبہ۔۔۔