Kanz e Aza

زہرا اور سکینہ

A noha written by Mir Sajjad Mir. Lyrics in Urdu.

فاطمہ زہرا فاطمہ زہرا

سیدہ طاہرہ سیدہ

ہاے سکینہ ہاے سکینہ


زہرا کی طرح آنسوں بہاتی ہے سکینہ

بچپن میں ضعیفہ نظر آتی ہے سکینہ


حیدر سے شکایت کیا کرتے تھے ہمیشہ

زہرا کو مسلمانوں نے رونے نہ دیا تھا

رونے پی طمانچے یہاں کھاتی ہے سکینہ

زہرا کی طرح آنسوں۔۔۔


کس کرب سے گزری ہے بتایا نہ کسی کو

زہرا نے کوی زخم دکھایا نہ علی کو

سجاد سے زخموں کو چھپاتی ہے سکینہ

زہرا کی طرح آنسوں۔۔۔


جلتے ہوے دروازے کو زہرا نے بجھایا

دونوں کو مصیبت میں کسی نے نہ بچایا

جلتے ہوے دامن کو بجھاتی ہے سکینہ

زہرا کی طرح آنسوں۔۔۔


زہرا کو ملا باپ پہ رونے کے لےء گھر

اللّٰہ رے شبیر کی بیٹی کا مقدر

زنداں کو عزا خانہ بناتی ہے سکینہ

زہرا کی طرح آنسوں۔۔۔


دربار صحابہ میں گیء فاطمہ زہرا

یہ سوچ کے سجاد نے پھر سر نہ اٹھایا

دربار شرابی کا ہے جاتی ہے سکینہ

زہرا کی طرح آنسوں۔۔۔


زہرا بھی بہت تڑپی تھی فرقت میں پدر کی

پر باپ کو اس طرح صدا دیتی ہے بچی

زہرا کو بھی تربت میں رلاتی ہے سکینہ

زہرا کی طرح آنسوں۔۔۔


دونوں کی ہی تربت پہ اندھیروں کا ہے پہرہ

یوں لگتا ہے سجاد صدا دیتی ہے زہرا

مہدی تجھے زنداں میں بلاتی ہے سکینہ

زہرا کی طرح آنسوں۔۔۔