Kanz e Aza

سر مسلم یہ

A noha written by Mir Sajjad Mir (2026). Lyrics in Urdu.

اہل حرم کا قافلہ کوفے میں دیکھ کے

ایک سر کلام کرتا تھا نیزے کی نوک سے


سر مسلم یہ کہتا تھا سر شبیر سے رو کر

میرے مولا ہوا یہ کیا کٹا کیسے تمہارا سر


یہ کوفی کیسی باتیں کر رہے ہیں یا میرا مولا

کھڑی ہے بے ردا اس بھیڑ میں کیا ثانیء زہرا

یہ کیا زینب کے پتھر لگ رہے ہیں باغی کہہ کہہ کر

سر مسلم یہ کہتا تھا۔۔۔


میں عجب رخصت ہوا تھا حال کب ایسا تھا حضرت کا

سفیدی آ گیء بالوں میں کیسے آپ کے مولا

سنا ہے لاش اکبر پر ضعیفی آی ہے تم پر

سر مسلم یہ کہتا تھا۔۔۔


میری غیرت گوارا کر نہیں سکتی کبھی مولا

کھلا سر دیکھ لوں کیسے بھلا میں بنت زہرا کا

میں آنکھیں بند کر لوں تو گزر جانا بہن لے کر

سر مسلم یہ کہتا تھا۔۔۔


میری وہ لاڈلی بیٹی تیری کا ہے صدقہ

دعا کرتا ہوں اب جو سنگ باری ہو میرے مولا

نہ زخم آے سکینہ کو حمیدہ کو لگے پتھر

سر مسلم یہ کہتا تھا۔۔۔


کہا میں نے تو طوا جام لے آی تھی پانی کا

وہاں نو لاکھ میں کیا کوئی بھی انساں نہ تھا مولا

سنا ہے آپ نے پانی بہت مانگا تہہ خنجر

سر مسلم یہ کہتا تھا۔۔۔


سنا ہے آپ پر ہنستا تھا سارے شام کا لشکر

کمر خم ہو گیء تھی آپ کی غازی کے لاشے پر

سنا ہے ساتھ زینب کے اٹھایا لاشہء اکبر

سر مسلم یہ کہتا تھا۔۔۔


رقیہ نے بتایا آتکہ ناراض تھی مجھ سے

اسے لگتا تھا میں امداد کو آؤں گا کوفے سے

مگر افسوس گردن پر تمہاری چل گیا خنجر

سر مسلم یہ کہتا تھا۔۔۔


کہا سجاد اس نے تکتی ہے کیا آپ کی بیٹی

اسی خواہر کی گردن کی جانب ہے نظر اس کی

مجھے لگتا ہے شاید ہے وہی اس با وفا کا سر

سر مسلم یہ کہتا تھا۔۔۔