Kanz e Aza

سورہء کہف سناتا

A noha written by Mir Sajjad Mir. Lyrics in Urdu.

سورہء کہف سناتا ہے یہ سر کس کا ہے

خون آنکھوں سے بہاتا ہے یہ سر کس کا ہے


چلتے چلتے جو سکینہ کہیں گر جاتی ہے

خود کو نیزے سے گراتا ہے یہ سر کس کا ہے

سورہء کہف سناتا ہے۔۔۔


جس طرف جاتا ہے بازار میں سر اکبر کا

اس طرف دیکھتا جاتا ہے یہ سر کس کا ہے

سورہء کہف سناتا ہے۔۔۔


جب بھی داخل کسی بازار میں ہوتے ہیں حرم

پہلا پتھر یہی کھاتا ہے یہ سر کس کا ہے

سورہء کہف سناتا ہے۔۔۔


رات ہوتی ہے تو معصوم سی اک بچی کو

لوری نیزے سے سناتا ہے یہ سر کس کا ہے

سورہء کہف سناتا ہے۔۔۔


پڑھ کے قرآن کی آیات سر زینب سے

دھیان لوگوں کا ہٹاتا ہے یہ سر کس کا ہے

سورہء کہف سناتا ہے۔۔۔


یہ سماں کاش نہ دیکھے کوئی خواہر اس کی

شمر ذلفوں سے اٹھاتا ہے یہ سر کس کا ہے

سورہء کہف سناتا ہے۔۔۔


میر سجاد نہیں کیا کوئی وارث اس کا

اس کو ہر ستاتا ہے یہ سر کس کا ہے

سورہء کہف سناتا ہے۔۔۔