Kanz e Aza

سچے خواب کی

A noha written by Urooj Bijnori. Lyrics in Urdu.

سچے خواب کی سچ ہو گی تعبیر ضرور

حق پر دیں گے قربانی شبیر ضرور


اشکِ غم شبیر ہے جس کی آنکھوں میں

اُس کو ملے گی جنت کی جاگیر ضرور

سچے خواب کی۔۔۔


خاکِ شفائ کا نور ہے میرے ماتھے پر

روزِ قیامت چمکے گی تقدیر ضرور

سچے خواب کی۔۔۔


کعبہ دیکھنے والے کربو بلا بھی دیکھ

پڑھنا ہے قرآن تو پڑ تفسیر ضرور

سچے خواب کی۔۔۔


ہم کو جنابِ فاطمہ زہرا کی ہے دُعا

کرتے رہیں گے ذکرِ غمِ شبیر ضرور

سچے خواب کی۔۔۔


اصغر کی جانب جو چلا تھا کہہ دے گا

محشر میں وہ ساری کہانی تیر ضرور

سچے خواب کی۔۔۔


ھَل مِن ناصر کی جب دیں گے شاہ صدا

گِر جائے گا جھُولے سے بے شیر ضرور

سچے خواب کی۔۔۔


بھیگی ہوئی پھر کیوں ہے لحد یہ اصغر کی

قبر بنا کر روئے ہیں شبیر ضرور

سچے خواب کی۔۔۔


صبر اگر بن جاتا ہے تلوار عروج

کٹ جاتی ہے ظلم کی ہر زنجیر ضرور

سچے خواب کی۔۔۔