غمِ حُسین منانا بہت ضروری ہے
حُسینی شمع جلانا بہت ضروری ہے
راہِ نجات میں خورشیدِ زندگی کے لیئے
بقا کے واسطے خالق کی بندگی کے لیئے
جہالتوں کے اندھیروں میں روشنی کے لیئے
حُسینی شمع جلانا بہت ضروری ہے
غمِ حُسین منانا۔۔۔
وہ جس میں اصغرِ معصوم کا تبسم ہے
وہ جس میں آنکھوں کا سیلاب ہے طلاطم ہے
وہ جس میں آخری شبیر کی صدا گُم ہے
وہ داستاںن سُنانا بہت ضروری ہے
غمِ حُسین منانا۔۔۔
یہ وہ حُسین ہے جو فخرِ ابنِ آدم ہے
کہ جس کے زیرِ قدم رفعتِ دو عالم ہے
اُسی حُسین کے غم میں یہ شورِ ماتم ہے
یہ بات سب کو بتانا بہت ضروری ہے
غمِ حُسین منانا۔۔۔
وہ جس نے دین بچایا ہے کربلا آ کر
وہ جس نے آخری سجدہ کیا تہہِ خنجر
وہ جس کے در پہ فرشتے جُھکارہے ہیں سر
سر اُس کے در پہ جُھکانا بہت ضروری ہے
غمِ حُسین منانا۔۔۔
وہ بھوک و پیاس وہ برچھی وہ سینہِ اکبر
وہ مشک اور وہ بازو کٹے جو دریا پر
وہ شہ کا آخری سجدہ وہ شمر کا خنجر
ہر ایک کو یاد دلانا بہت ضروری ہے
غمِ حُسین منانا۔۔۔
خاموش آل محمد کا آج ڈیرہ ہے
بلا کا شام غریباں میں اک اندھیرا ہے
رسول زادیاں اور خاک پر بسیرا ہے
عزا کا فرش بچھانا بہت ضروری ہے
غمِ حُسین منانا۔۔۔
حسین ہی تو سہارا ہیں آدمی کے لئے
حسین کی ہی ضرورت ہے زندگی کے لئے
عروج عظم حسینی ک وہ برتری کے لئے
نشان راہ بنانا بہت ضروری ہے
غمِ حُسین منانا۔۔۔